Posts

Showing posts from April, 2020

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

لاک ڈاؤن کے دوران سودا سلف لینے جانے والا نوجوان واپسی پر دلہن گھر لے آیا

Image
ماں بیٹے کے ساتھ دلہن کو دیکھ کر ہکا بکا رہ گئی، بہو پسند نہ آںے پر تھانے پہنچ گئی، بھارتی پولیس کی معاملہ حل کرنے کی کوشش دہلی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-30اپریل2020ء) لاک ڈاؤن کے دوران سودا سلف لینے جانے والا نوجوان واپسی پر دلہن گھر لے آیا؛ ماں بیٹے کے ساتھ دلہن کو دیکھ کر ہکا بکا رہ گئی، بہو پسند نہ آںے پر تھانے پہنچ گئی،تفصیلات کے مطابق بھارت میں اکثر اوقات ایسے واقعات پیش آتے ہیں جو لوگوں کو حیرت میں مبتلا کر دیتے ہیں۔حال ہی میں  بھارت  کی ریاست اترپردیش کے ضلع صاحب آباد کی  پولیس  اس وقت حیرت زدہ رہ گئی جب ایک ماں نے تھانے میں آکر شکایت کی کہ اس نے اپنے بیٹے کو سودا سلف لینے کے لیے بھیجا تھا لیکن وہ دلہنیا لے آیا۔ ماں نے  پولیس  کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کی  شادی  سے ہرگز راضی نہیں ہے ۔پولیس  سٹیشن پہنچ کر مان نے شکایت کی کہ میں نے آج اپنے بیٹے کو گھر کا سامان خریدنے کے لیے بھیجا تھا لیکن جب وہ واپس آیا تو اس کی اہلیہ بھی ساتھ تھی۔ اور میں اس  شادی  کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں۔جب کہ 26 سالہ ...

حکومت نے پٹرولیم مںصوعات کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے تک کمی کا اعلان کر دیا

Image
پٹرول 15 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 27 روپے 15 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 15 روپے اور مٹی کا تیل 30 روپے فی لیٹر سستا  کر دیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اسلام آباد اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2020ء حکومت نے پٹرولیم مںصوعات کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے تک کمی کا اعلان کر دیا، پٹرول 15 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 27روپے15 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 15 روپے اور مٹی کا تیل 30 روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یکم مئی سے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کل سے 30 روپے فی لیٹر تک کمی ہو جائے گی۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 27روپے15 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے کمی کر دی گئی ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 81روپے58 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 27روپے15پیسے کمی کے بعد80روپے10پیسے، مٹی کا تیل 30 روپے کمی کے ب...

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے 7 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کر دی

Image
اوگرا نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 24 روپے 57 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 44 روپے 7 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے 94 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دے دی اسلام آباد اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2020ء اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے 7 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کر دی، تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے 7 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کر دی ہے۔ اوگرا نے ہائی سپیڈ ڈیزل پر 24 روپے 20 پیسے، پیٹرول پر 18 روپے 90 پیسے، مٹی کے تیل پر 6 روپے اور لائٹ ڈیزل پر 3 روپے فی لٹر لیوی وصول کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ اوگرا نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 24 روپے 57 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 44 روپے 7 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے 94 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے 94 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت 20 روپے 68 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی واضح رہے کہ حکومت ...

3اہم نوعیت کے تبادلے ہوں گے جس پر پاکستان کے مستقبل کا انحصار ہو گا

Image
شبلی فراز اورعاصم باجوہ کی تعیناتی حکومت اور میڈیا کے درمیان فاصلہ کم کرنے کے لیے کی گئی۔عارف حمید بھٹی اسلام آباد اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 اپریل 2020 سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اہم نوعیت کے مزید تین تبادلہ ہونے والے ہیں جس پر پاکستان کے مستقبل کا انحصار ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کی تعیناتی یا فردوس عاشق اعوان کی چھٹی کوئی خبر نہیں۔اصل خبر سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی تعیناتی ہے۔کیونکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات بنایا گیا ہے۔ عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اور میڈیا میں اب تک بہت فاصلہ رہے ہیں۔ممکن ہے شبلی فراز اور عاصم باجوہ کی تعیناتی حکومت اور میڈیا کے درمیان فاصلہ کم کرنے کے لیے کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ان تبادلوں کے بعد اہم نوعیت کے تین تبادلے اور ہوں گے جس پر پاکستان کے مستقبل کا انحصار ہوگا۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں پھر سے اکھاڑ پچھاڑ کی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو عہد...

دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد2لاکھ 11ہزار663 تک پہنچ گئی

Image
پاکستان میں301 جانیں جاچکی ہیں جبکہ 14ہزار 79مصدقہ مریض سامنے آچکے ہیں اسلام آباد اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 اپریل۔2020ء  دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد2لاکھ 11ہزار663جبکہ کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 30 لاکھ66ہزار449 ہوگئی ہے. پاکستان میں اب تک کورونا سے 301جانیں جاچکی ہیں جبکہ 14ہزار 79مصدقہ مریض سامنے آچکے ہیں‘ادھر عالمی منڈی میں خام تیل ذخیرہ کرنے کی محدود گنجائش کے بارے میں تشویش کے سبب تیل کی قیمتیں ایک بار پھر کم ہوگئیں ہیں۔ بھارتی ریاست تامل ناڈو نے وائرس کے پھیلاوکو روکنے کے لیے آندھرا پردیش سے ملحقہ سرحد پر دیواریں تعمیر کرنا شروع کر دی ہیں ‘بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کے ایک ضلع میں کووڈ 19 کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے ہمسائیہ ریاست آندھرا پردیش سے ملحقہ سرحد پر دیواریں تعمیر کی گئی ہیں. تامل ناڈو کے ویلور ضلع اور آندھرا پردیش کے چٹور ضلع کے درمیان گاڑیوں کی آمدورفت کو روکنے کے لیے اتوار کے روز سرحد کے ساتھ ہی دو داخلی اور خارجی راستوں پر تقریبا 5، 5 فٹ لمبائی کی دیواریں کھڑی کی گئیں‘ضلع ویلور کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس اقدا...

محکمہ موسمیات نے پیر سے 2 مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی

Image
اگلے پورے ہفتے کے دوران ان علاقوں میں تیز ہواؤں و گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان سلام آباد اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین این این آئی۔ 26 اپریل2020ء محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں پیر سے 2 مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان کے روزہ داروں کے لئے بارشوں کی نوید سنادی گئی ہے اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے پورے ہفتے کے دوران ان علاقوں میں تیز ہواؤں و گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 2 مئی بروز ہفتہ تک بالائی خیبرپختونخواہ، کشمیر، گلگت بلتستان و خطہ پوٹھوہار میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سوموار کو بالائی خیبر پختونخواہ، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں، منگل کو بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں اور بدھ کو بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جمعرات کو بالائی خیبر پخت...

پی آئی اے نے دبئی سے پاکستان کیلئے خصوصی پروازوں کے لیے ایک طرفہ کرایہ کم کر دیا

Image
آن لائن رجسٹریشن کی میرٹ لسٹ کے مطابق قونصل خانے سے کال موصول ہونے پر نامزد جگہ سے ٹکٹ خریدے جا سکتے ہیں،پاکستانی قونصل خانہ دبئی  میں مقیم پاکستانیوں کیلئے پاکستانی قونصل خانہ نے کہاہے کہ پی آئی اے نے دبئی سے پاکستان کے لیے خصوصی پروازوں کیلئے ایک طرفہ کرایہ کم کر دیا ہے۔ اتوار کو پاکستانی قونصل خانہ دبئی کے مطابق کسی بھی ٹریول ایجنٹ کو دبئی سے ان پروازوں کے لیے پی آئی اے کے ٹکٹ فروخت کرنے کا اختیار نہیں دیا گیا۔ پاکستانی قونصل خانہ کے مطابق آن لائن رجسٹریشن کی میرٹ لسٹ کے مطابق قونصل خانے سے کال موصول ہونے پر نامزد جگہ سے ٹکٹ خریدے جا سکتے ہیں۔ پاکستانی قونصل خانہ کے مطابق دبئی میں مقیم پاکستانی ٹکٹ کے لیے قونصلیٹ تشریف نہ لائیں۔ پاکستانی قونصل خانہ دبئی نے کہاکہ پی آئی اے کے ریٹ سے اضافی وصولی کی صورت میں قونصلیٹ میں شکایت درج کرائیں۔ پاکستانی قونصل خانہ دبئی کے مطابق دبئی سے ملتان ،اسلام آباد،لاہور اور پشاور کے لیے پی کلاس کا کرایہ 2200 درہم ہے۔پاکستانی قونصل خانہ کے مطابق دبئی سے ملتان ،اسلام آباد،لاہور،فیصل آباد اور پشاور کے لیے وائے کلاس کا کرایہ...

عرب ممالک میں مقیم بھارتی شہریوں کی جانب سے اسلام مخلاف پروپیگنڈہ پر بھارت اور عرب مملک کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ

Image
بھارتی لوگ مذہب کی بنیاد پر ایک دوسرے سے نفرت نہیں کرتے'' مودی نے عرب ممالک کے شدید اعتراضات کے بعد تعلقات کی بہتری کیلئے سفارتی رابطے شروع کر دیے بمبئی عرب ممالک میں مقیم بھارتی شہریوں کی جانب سے اسلام مخلاف پروپیگنڈہ پر بھارت اور عرب مملک کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ، بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے تعلقات میں بہتری کیلئے عرب ممالک کے سربراہان سے رابطے شروع کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں سے عرب ممالک میں مقیم بھارتی ہندو شہری کورونا وبا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار تبلیغی اراکین کو قرار دے رہے ہیں جبکہ ان ممالک کی جانب سے ایسے افراد کے خلاف کارروائیاں بھی کی جارہی ہیں۔ ہندؤں کے اس پروپیگنڈہ کی وجہ سے بھارت اور عرب ممالک کے دوران سفارتی تعلقات بھی متاثر ہورہے ہیں اور بھارتی شہریوں کو ان ممالک سے نکالے جانے کا بھی اندیشہ ہے۔ اس صورتحال میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے عرب ممالک کے شدید اعتراضات کے بعد تعلقات کی بہتری کیلئے سفارتی رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین، اومان، فلسطین، شام اور مصر کے سربراہان سے ...

سرجانی ٹاؤن میں پانی کے گڑھے میں ڈوب کر5 کم سن بچے جاں بحق ہوگئے

Image
بچوں کی عمریں 9 سے 14 سال کے درمیان ہیں، زیرتعمیر خالی پلاٹ میں 300 فٹ گہرا گڑھا کھودا ہوا تھا، جس میں پانی جمع تھا، لیکن پلاٹ کے گرد کوئی حفاظتی دیوارنہیں کی گئی تھی، ورثاء کا ذمہ دران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔   کراچی  سرجانی ٹاؤن میں  پانی  کے گڑھے میں نہاتے5 کم سن بچے  جاں بحق  ہوگئے،  جاں بحق  بچوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں، بچوں کی عمریں 9 سے 14 سال کے درمیان ہیں، خالی پلاٹ میں 300 فٹ گہرا گڑھا کھود کر  پانی  جمع کیا گیا تھا، لیکن پلاٹ کے گرد کوئی حفاظتی دیوارنہیں کی گئی تھی۔  پولیس  کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق  پانی  کے تالاب نما گڑھے میں بچے ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر سیون اے میں پیش آیا۔ یہ سرجانی ٹاؤن کا رہائشی علاقہ ہے۔ جہاں زیرتعمیر خالی پلاٹ میں گڑھا کھودا گیا تھا۔ لیکن یہ گڑھا تالاب بن گیا تھا۔ اس گڑھے کی گہرائی 300 فٹ کے قریب بتائی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین اور  پولیس  کا کہنا ہے کہ بچے گڑھے میں جمع ہونے والے  پانی  میں نہانے کیلئے ابھی اترے ہی...

مفتی منیب یا پوپلزئی ؟ خیبرپختونخوا کے عوام کس کے اعلان پرروزہ رکھیں گے

Image
دونوں الگ الگ چاند دیکھیں گے ، عوام کا ردعمل بھی ملا جالا کچھ وفاق جبکہ کچھ مفتی پوپلزئی کے حامی ہیں پشاور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 23 اپریل 2020ء ) معروف عالم دین پوپلزئی اور مفتی منیب نے الگ الگ چاند دیکھنے کی ٹھان لی ، ماضی میں بھی دونوں الگ چاند دیکھ کر ماہ رمضان کا  اعلان کرتے رہے ہیں ،تا ہم پوپلزئی کی جانب سے وفاق سے اختلاف کرکے الگ  چاند دیکھنا کوئی نیا واقع نہیں ہے ۔   چاند اور ملک ایک ہونے کے باوجود  خیبرپختونخوا  اور دیگرصوبوں میں  عید  اور رمضان کے آغاز میں ایک روز کا فرق آتا رہا ہے۔ مگر اس تمام معاملے میں عوام کیا سوچ رہے ہیں ؟ عوام  کا جھکاؤ کس جانب ہے اس بات اہمیت اختیار کرگئی ہے  ۔ شہریوں سے جب سوال کیا گیا کہ وہ مفتی منیب اور پوپلزئی میں سے کس کے چاند کے اعلان پر  روزہ رکھیں گے تو عوام کا ردعمل ملا جلا تھا ۔ کچھ افراد نے وفاق کا ساتھ دیا جبکہ کچھ پوپلزئی کے اعلان کے ساتھ روزہ رکھنے کے حامی تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم مسجد قاسم علی خان کے اعلان کے ساتھ ...

ٹرمپ نے کورونا کی ویکسین تیار کرنے والے ادارے کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا

Image
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ملیریا کا مقابلہ کرنے والی دوا کورونا کے خلاف کارگر ہے جبکہ ڈاکٹر رک برائٹ نے  کلوروکوین سے متعلق صدر ٹرمپ کی رائے سے اختلاف کیا و اشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 اپریل2020ء)  امریکہ  میں  کورونا  وائرس کی ویکسین تیار کرنے والے  ادارے کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔امریکی  میڈیا کے مطابق صدر  ڈونلڈ ٹرمپ  کا کہنا تھا کہ ملیریا کا مقابلہ کرنے والی دوا  کورونا  کے خلاف کارگر ہے۔جبکہ  ڈاکٹر  رک برائٹ نے کلوروکوین سے متعلق صدر  ٹرمپ  کی رائے سے اختلاف کیا تھا ۔امریکہ  میں  کورونا  ویکسین کی تیاری کرنے والی وفاقی ایجنسی کے سربراہ  ڈاکٹر  رک برائٹ کا کہنا ہے کہ اچانک ان کا تبادلہ بائیومیڈیکل ایڈوانسڈ ریسرچ اتھارٹی کے ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ ہیومن سروسز سے ہائیڈروکسی کلوروکوین پر مزید تحقیق کے لئے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائنس سیاست یا اقرباپروری کا نام نہیں ہے بلکہ سائنس کا شعبہ امریکیوں کی صحت اور ان کی ح...

خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کی مشکلات کا ادراک ہے ، جلد احسن طریقے سے واپس لانا چاہتے ہیں ،وزیر خارجہ

Image
پوری دنیا کی معیشت کو کرونا کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے، خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے بے روز گار ہونے کا خدشہ ہے،پاکستان میں مئی کے آخر اور جون کے شروع تک کورونا وبا کے بلند ترین سطح پر پہنچنے کا خدشہ ہے،ہمیں تیار رہنا چاہیے،کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوگا، شاہ محمود قریشی اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2020ء) وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی  نے کہاہے کہ خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کی مشکلات کا ادراک ہے ، جلد احسن طریقے سے واپس لانا چاہتے ہیں ،پوری  دنیا  کی معیشت کو  کرونا  کی وجہ سے شدید  نقصان  پہنچا ہے، خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے بے روز گار ہونے کا خدشہ ہے ،پاکستان  میں مئی کے آخر اور جون کے شروع تک  کورونا  وبا کے بلند ترین سطح پر پہنچنے کا خدشہ ہے،ہمیں تیار رہنا چاہیے ،کورونا  متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوگا ۔ جمعرات کو  پاکستان  میں وبائی صورتحال کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم  شاہ محمود قریشی  نے اپنے بیان میں کہاکہ خلیجی ممالک میں ہمارے ...