مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

3اہم نوعیت کے تبادلے ہوں گے جس پر پاکستان کے مستقبل کا انحصار ہو گا

شبلی فراز اورعاصم باجوہ کی تعیناتی حکومت اور میڈیا کے درمیان فاصلہ کم کرنے کے لیے کی گئی۔عارف حمید بھٹی

3 اہم نوعیت کے تبادلے ہوں گے جس پر پاکستان کے مستقبل کا انحصار ہو گا
اسلام آباد اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 اپریل 2020 سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اہم نوعیت کے مزید تین تبادلہ ہونے والے ہیں جس پر پاکستان کے مستقبل کا انحصار ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کی تعیناتی یا فردوس عاشق اعوان کی چھٹی کوئی خبر نہیں۔اصل خبر سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی تعیناتی ہے۔کیونکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات بنایا گیا ہے۔
عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اور میڈیا میں اب تک بہت فاصلہ رہے ہیں۔ممکن ہے شبلی فراز اور عاصم باجوہ کی تعیناتی حکومت اور میڈیا کے درمیان فاصلہ کم کرنے کے لیے کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ان تبادلوں کے بعد اہم نوعیت کے تین تبادلے اور ہوں گے جس پر پاکستان کے مستقبل کا انحصار ہوگا۔


واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں پھر سے اکھاڑ پچھاڑ کی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا۔ جبکہ ان کی جگہ سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو وزیراعظم کا معاون خصوصی اطلاعات مقرر کردیا گیا ۔ دونوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹانے پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ایک سچے اور باوقار شخص شبلی فراز کو وزیراطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح باصلاحیت آدمی عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔ دونوں افراد مل کر اپنی اچھی ٹیم بنائیں گے۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان حکومتی بیانیے کو اس طرح سے بیان نہیں کرتھیں جس سے اپوزیشن جماعتیں بھی خوش نہیں تھیں۔ بلکہ جہاں حکومت اپوزیشن کے ساتھ کچھ معاملات کو سیدھا کرتی تھیں، وہاں کچھ دیر بعد فردوس عاشق اعوان ان معاملات کو پھر سے الجھا دیتی تھیں۔
جس کا نتیجہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تناؤ کی صورت نکلتا۔ اسی طرح فردوس عاشق اعوان میڈیا کے ساتھ بھی اپنے تعلقات کو بحال کرنے میں ناکام رہیں۔ تحریک انصاف کے اندر بھی لوگ فردوس عاشق کیلئے کوئی اچھا بیانیہ نہیں رکھتے تھے۔ پی ٹی آئی ارکان ان کو دوسری جماعت کی کھلاڑی اور کارکردگی کے لحاظ سے نااہل سمجھتے تھے۔ جنوری اور فروری میں ہی فردوس عاشق اعوان کے جانے کی اطلاعات تھیں کورونا وائرس کے باعث ان کو رخصتی میں تھوڑا وقت مل گیا تھا۔ لیکن کورونا کی صورتحال میں بھی فردوس عاشق اعوان خود کو منوانے میں ناکام نظر آئیں۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور