مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

مفتی منیب یا پوپلزئی ؟ خیبرپختونخوا کے عوام کس کے اعلان پرروزہ رکھیں گے

دونوں الگ الگ چاند دیکھیں گے ، عوام کا ردعمل بھی ملا جالا کچھ وفاق جبکہ کچھ مفتی پوپلزئی کے حامی ہیں


پشاور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 23 اپریل 2020ء ) معروف عالم دین پوپلزئی اور مفتی منیب نے الگ الگ چاند دیکھنے کی ٹھان لی ، ماضی میں بھی دونوں الگ چاند دیکھ کر ماہ رمضان کا  اعلان کرتے رہے ہیں ،تا ہم پوپلزئی کی جانب سے وفاق سے اختلاف کرکے الگ  چاند دیکھنا کوئی نیا واقع نہیں ہے ۔   چاند اور ملک ایک ہونے کے باوجود خیبرپختونخوا اور دیگرصوبوں میں عید اور رمضان کے آغاز میں ایک روز کا فرق آتا رہا ہے۔
مگر اس تمام معاملے میں عوام کیا سوچ رہے ہیں ؟ عوام  کا جھکاؤ کس جانب ہے اس بات اہمیت اختیار کرگئی ہے  ۔ شہریوں سے جب سوال کیا گیا کہ وہ مفتی منیب اور پوپلزئی میں سے کس کے چاند کے اعلان پر  روزہ رکھیں گے تو عوام کا ردعمل ملا جلا تھا ۔ کچھ افراد نے وفاق کا ساتھ دیا جبکہ کچھ پوپلزئی کے اعلان کے ساتھ روزہ رکھنے کے حامی تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم مسجد قاسم علی خان کے اعلان کے ساتھ عید اور روزہ رکھتے ہیں جب وہ اعلان کریں گے تو ہم روزہ رکھتے ہیں چونکہ ہمارے اکثر رشتہ دار پشاور میں رہتے ہیں اور وہ مسجد قاسم علی خان کے اعلان کے ساتھ چلتے ہیں تو ہم ان کے ساتھ روزہ رکھیں گے ۔
جبکہ دیگر افراد کا کہنا تھاکہ ہم وفاق کے ساتھ روزہ رکھیں گے جب وفاق اعلان کرے گا تو ہمارا روزہ ہوگا ، ایک شہری نے کہا کہ وفاق کے پاس چاند دیکھنے کے آلات بھی ہیں اور وہ ذمہ دار بھی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور