مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

عرب ممالک میں مقیم بھارتی شہریوں کی جانب سے اسلام مخلاف پروپیگنڈہ پر بھارت اور عرب مملک کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ

بھارتی لوگ مذہب کی بنیاد پر ایک دوسرے سے نفرت نہیں کرتے'' مودی نے عرب ممالک کے شدید اعتراضات کے بعد تعلقات کی بہتری کیلئے سفارتی رابطے شروع کر دیے


بمبئی عرب ممالک میں مقیم بھارتی شہریوں کی جانب سے اسلام مخلاف پروپیگنڈہ پر بھارت اور عرب مملک کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ، بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے تعلقات میں بہتری کیلئے عرب ممالک کے سربراہان سے رابطے شروع کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں سے عرب ممالک میں مقیم بھارتی ہندو شہری کورونا وبا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار تبلیغی اراکین کو قرار دے رہے ہیں جبکہ ان ممالک کی جانب سے ایسے افراد کے خلاف کارروائیاں بھی کی جارہی ہیں۔
ہندؤں کے اس پروپیگنڈہ کی وجہ سے بھارت اور عرب ممالک کے دوران سفارتی تعلقات بھی متاثر ہورہے ہیں اور بھارتی شہریوں کو ان ممالک سے نکالے جانے کا بھی اندیشہ ہے۔ اس صورتحال میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے عرب ممالک کے شدید اعتراضات کے بعد تعلقات کی بہتری کیلئے سفارتی رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین، اومان، فلسطین، شام اور مصر کے سربراہان سے رابطہ کیا ہے اور ان کے اعتراضات دور کرتے ہوئےموقف اختیار کیا ہے کہ ''بھارت میں بسنے والے 1.3ارب لوگ مذہب کی بنیاد پر ایک دوسرے سے نفرت نہیں کرتے ہیں''۔

بھارت نے ان ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر کرنے کیلئے ہائڈروکسی کلوروکوئن سمیت بہت سی ادویات بھی فراہم کی ہیں۔ جبکہ کویت کی درخواست پر بھارت نے اپنے ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کی ٹیم بھی کویت بھیجی ہے جو کہ وہاں کے طبی عملے کو ٹریننگ دیں گی۔ واضح رہے کہ خلیجی ممالک اپنے ثقافی اور مذہبی پس منظر کے حوالے سے بہت حساس ہیں اور ان کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی آواز برداشت نہیں کی جاتی، گزشتہ دو ہدتوں سے بھارتی شہریوں کی جانب سے جاری پروپیگنڈے کی وجہ سے بھارت کے ان ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر ہوئے ہیں جن کو اب دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اور وزیرِ خارجہ سبھرمنیم جے شنکر اس حوالے سے کافی متحرک ہوگئے ہیں اور مسلسل عرب دنیا سے رابطے میں ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور