مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

ٹرمپ نے کورونا کی ویکسین تیار کرنے والے ادارے کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ملیریا کا مقابلہ کرنے والی دوا کورونا کے خلاف کارگر ہے جبکہ ڈاکٹر رک برائٹ نے 

کلوروکوین سے متعلق صدر ٹرمپ کی رائے سے اختلاف کیا


واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 اپریل2020ء) امریکہ میں کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والے ادارے کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ملیریا کا مقابلہ کرنے والی دوا کورونا کے خلاف کارگر ہے۔جبکہ ڈاکٹر رک برائٹ نے کلوروکوین سے متعلق صدر ٹرمپ کی رائے سے اختلاف کیا تھا۔امریکہ میں کورونا ویکسین کی تیاری کرنے والی وفاقی ایجنسی کے سربراہ ڈاکٹر رک برائٹ کا کہنا ہے کہ اچانک ان کا تبادلہ بائیومیڈیکل ایڈوانسڈ ریسرچ اتھارٹی کے ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ ہیومن سروسز سے ہائیڈروکسی کلوروکوین پر مزید تحقیق کے لئے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں کردیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سائنس سیاست یا اقرباپروری کا نام نہیں ہے بلکہ سائنس کا شعبہ امریکیوں کی صحت اور ان کی حفاظت کے لیے ہے لیکن اس پر ٹرمپ نے ہمیشہ سیاست کی۔
ڈاکٹر رک برائٹ 2016سے بائیومیڈیکل ایڈوانس ریسرچ پارٹی کے سربراہ تھے۔انہوں نے انفلوئنزا اور ایمرجنگ انفیکشنز ڈیزیز ڈویژن کی سربراہی بھی کی تھی۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 26 لاکھ 37 ہزار 911 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 84 ہزار 235 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 17 لاکھ 35 ہزار 854 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 56 ہزار 679 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 لاکھ 17 ہزار 822 مریض اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اس بیماری سے نجات پا کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 47 ہزار 681 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 49 ہزار 92 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں میں 7لاکھ 17ہزار 361کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 14 ہزار 16 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 84 ہزار 50 کورونا مریض اللہ تعالی کی رحمت سے اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور