مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

پی آئی اے نے دبئی سے پاکستان کیلئے خصوصی پروازوں کے لیے ایک طرفہ کرایہ کم کر دیا

آن لائن رجسٹریشن کی میرٹ لسٹ کے مطابق قونصل خانے سے کال موصول ہونے پر نامزد جگہ سے ٹکٹ خریدے جا سکتے ہیں،پاکستانی قونصل خانہ

دبئی  میں مقیم پاکستانیوں کیلئے پاکستانی قونصل خانہ نے کہاہے کہ پی آئی اے نے دبئی سے پاکستان کے لیے خصوصی پروازوں کیلئے ایک طرفہ کرایہ کم کر دیا ہے۔ اتوار کو پاکستانی قونصل خانہ دبئی کے مطابق کسی بھی ٹریول ایجنٹ کو دبئی سے ان پروازوں کے لیے پی آئی اے کے ٹکٹ فروخت کرنے کا اختیار نہیں دیا گیا۔
پاکستانی قونصل خانہ کے مطابق آن لائن رجسٹریشن کی میرٹ لسٹ کے مطابق قونصل خانے سے کال موصول ہونے پر نامزد جگہ سے ٹکٹ خریدے جا سکتے ہیں۔

پاکستانی قونصل خانہ کے مطابق دبئی میں مقیم پاکستانی ٹکٹ کے لیے قونصلیٹ تشریف نہ لائیں۔ پاکستانی قونصل خانہ دبئی نے کہاکہ پی آئی اے کے ریٹ سے اضافی وصولی کی صورت میں قونصلیٹ میں شکایت درج کرائیں۔

پاکستانی قونصل خانہ دبئی کے مطابق دبئی سے ملتان ،اسلام آباد،لاہور اور پشاور کے لیے پی کلاس کا کرایہ 2200 درہم ہے۔پاکستانی قونصل خانہ کے مطابق دبئی سے ملتان ،اسلام آباد،لاہور،فیصل آباد اور پشاور کے لیے وائے کلاس کا کرایہ 1660 درہم ہے،دبئی سے اسلام آباد ،لاہور،پشاور،فیصل آباد کے لیے کے کلاس کا کرایہ 1110 درہم ہے،دبئی سے کراچی پی کلاس 1990 درہم، وائے کلاس 1550 درہم اور کے کلاس 810 درہم کرایہ ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور