مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد2لاکھ 11ہزار663 تک پہنچ گئی

پاکستان میں301 جانیں جاچکی ہیں جبکہ 14ہزار 79مصدقہ مریض سامنے آچکے ہیں
دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد2لاکھ 11ہزار663 تک پہنچ گئی
اسلام آباد اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 اپریل۔2020ء  دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد2لاکھ 11ہزار663جبکہ کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 30 لاکھ66ہزار449 ہوگئی ہے. پاکستان میں اب تک کورونا سے 301جانیں جاچکی ہیں جبکہ 14ہزار 79مصدقہ مریض سامنے آچکے ہیں‘ادھر عالمی منڈی میں خام تیل ذخیرہ کرنے کی محدود گنجائش کے بارے میں تشویش کے سبب تیل کی قیمتیں ایک بار پھر کم ہوگئیں ہیں۔
بھارتی ریاست تامل ناڈو نے وائرس کے پھیلاوکو روکنے کے لیے آندھرا پردیش سے ملحقہ سرحد پر دیواریں تعمیر کرنا شروع کر دی ہیں ‘بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کے ایک ضلع میں کووڈ 19 کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے ہمسائیہ ریاست آندھرا پردیش سے ملحقہ سرحد پر دیواریں تعمیر کی گئی ہیں. تامل ناڈو کے ویلور ضلع اور آندھرا پردیش کے چٹور ضلع کے درمیان گاڑیوں کی آمدورفت کو روکنے کے لیے اتوار کے روز سرحد کے ساتھ ہی دو داخلی اور خارجی راستوں پر تقریبا 5، 5 فٹ لمبائی کی دیواریں کھڑی کی گئیں‘ضلع ویلور کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد تارکین وطن مزدوروں کے داخلے کی جانچ پڑتال کرنا ہے جو بعض اوقات جائز اجازت نامے کے بغیر ہی ریاست میں داخل ہوجاتے ہیں.
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق چونکہ مرکزی بارڈر کراسنگ پر شناخت ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں اسی لیے کچھ لوگ دور دراز کے مقامات پر ایسی جگہوں کا استمال کرتے ہیں جن کے بارے میں کم لوگوں کو علم ہو‘کچھ حکام نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ دونوں ریاستوں کے مابین گاڑیوں کی آمدورفت کو روکنے کے لیے یہ دیواریں ایک عارضی اقدام ہے. جاپان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سربراہ یوشیتاکے یوکوکورا نے خبردار کیا ہے کہ جب تک کہ کورونا وائرس کی ویکسین دریافت نہیں کر لی جاتی اگلے سال اولمپکس کا انعقاد مشکل ہو گا‘یوکوکورا کا کہنا تھا میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ جاپان کو اولمپکس کی میزبانی کرنی چاہئے یا نہیں، لیکن ایسا کرنا مشکل ہوگا.
اس کھیل کو اس سال سے 2021 تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے لیکن آیا اولمپکس کی نئی تاریخ دینا ممکن بھی ہے یا نہیں ماہرین نے اس بارے میں شبہات کا اظہار کیا ہے‘جاپان کے مقامی جریدے کو بتایا کہ ٹوکیو 2020 کے صدر یوشیرو موری کا کہنا تھا کہ اگر دنیا اس وبائی مرض کی لپیٹ میں رہی تو اولمپکس کے انعقاد میں 2021 سے زیادہ تاخیر نہیں کی جا سکتی. دنیا کے بہت سے ترقی پذیر ممالک میں سرکاری سطح پر انفیکشن کی شرح یا اموات کی تعداد کم ہے لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے‘انڈونیشیا کے مطابق ملک میں 2200 سے زیادہ افراد کورونا وائرس کی علامات سے مر چکے ہیں لیکن سرکاری اعداد و شمار میں ان کا کوئی شمار نہیں کیا جاتا،
انڈونیشیا میں سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کوورنا وائرس کے 10000 سے کم تصدیق شدہ کیسز اور اموات کی تعداد 765 ہے‘ملک میں ٹیسٹنگ کی انتہائی کم شرح کے باعث ماہرین کو خدشات ہیں کہ انڈونیشیا میں کووڈ 19 کا شکار افراد کی تعداد کہیں زیادہ ہے. خام تیل ذخیرہ کرنے کی محدود گنجائش کے بارے میں تشویش کے سبب، تیل کی قیمتیں ایک بار پھر کم ہوگئیں ہیں آج یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں 16 فیصد تک کمی آئی برینٹ کروڈ کی قیمتیں بھی کم ہوئیں لیکن اتنا زیادہ نہیں‘عالمی اقتصادی سرگرمیوں میں کمی کے باعث تاجروں کو تشویش لاحق ہے کہ ان کے پاس سارا تیل ذخیرہ کرنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔.

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور