Posts

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

عہدے سے ہٹانے کے بعد فردوس عاشق اعوان نے الزامات کی بوچھاڑ کر دی

Image
وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے بلاکر استعفی مانگا،میرے خلاف خبریں چلوائی گئیں،وزارت میں مداخلت کی جاتی تھی۔ سابق معاون خصوصی اسلام آباد تازہ ترین اخبار-02مئی2020ء سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے توپوں کا رخ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی جانب کر دیا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے خود پر لگائے گئے الزامات کا دفاع بھی کیا۔وزیراعظم کی سابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ وزارت میں دخل اندازی کرتے تھے اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے بلاکر استعفی مانگا۔ فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ میرے خلاف خبریں چلوائی گئی۔تاہم حکومتی ذرائع نے فردوس عاشق کا الزام مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے پاس ایسے اختیارات نہیں ہوتے اسی لیے ممکن نہیں کہ کسی بھی سیاستدان کی تعیناتی کو اپنی مرضی سے مستعفی ہونے کا کہہ سکیں یا اسے ڈی نوٹیفائی کرسکیں۔ ۔حکومتی ذرائع کے مطابق بہت سے کیسز میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری پر تنقید کرنے کا مقصد وزیراعظم کو ہدف بنانا ہوتا ہے جس پر براہ راست تنقید نہیں ...

پنجاب حکومت نے مارکیٹیں اور بازار کھولنے کا فیصلہ کرلیا

Image
بازاروں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا، ایس او پیز تیار کر لیے گئے ہیں، صنعتکار و تاجر برادری کو عمل کرنا ہوگا: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لاہور اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین- 03 مئی۔2020ء پنجاب حکومت نے مارکیٹیں اور بازار کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بازاروں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا، ایس او پیز تیار کر لیے گئے ہیں، صنعتکار و تاجر برادری کو عمل کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپٹما کے سربراہ کی قیادت میں صنعتکاروں اور تاجروں نے ملاقات کی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت صنعتکاروں اور تاجروں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کاروبار چلنے سے ہی عام آدمی کو روزگار ملے گا، کرونا کے باعث سب سے زیادہ مشکلات کا شکار عام آدمی ہے، ہمارا مقصد عام آدمی کی مشکلات کا ازالہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار کاروبار کی اجازت کے لیے ایس او پیز تیار کر لیے گئے، صنعتکار و تاجر برادری کو وضع کردہ ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ اس سے قبل پنجاب حکومت نے ...

بھارت کا کلبھوشن کی رہائی کے لیے پاکستان سے بیک چینل رابطہ

Image
پاکستان سے متعدد بار کلبھوشن یادیو کو انسانی بنیادوں پر رہا کرنے کی درخواست کی گئی لیکن پاکستان نے مطالبہ مسترد کردیا۔وکیل ہریش سالوے لاہور اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین- 04 مئی۔2020ء بھارتی وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ کلبھوشن کی رہائی کے لیے پاکستان سے بیک چینل رابطے کیے ہیں۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی رہائی کے لیے بھارت کی طرف سے پاکستان سے متعدد بار بیک ڈور چینل رابطے ہوئے اور انسانی بنیادوں پر رہا کرنے کی درخواست کی گئی لیکن پاکستان کی طرف سے مطالبہ مسترد کردیا گیا۔ یہ دعویٰ عالمی عدالت انصاف نے بھارت کی طرف سے اس کی پیروی کرنے والے وکیل ہریش سالوے نے کیا۔انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کی رہائی کے حوالے سے پاکستان سے آٹھ بار رابطہ ہوا،متعدد خطوط بھی لکھے گئے لیکن ان کی طرف سے انکار ہی رہا۔ایک سوال کے جواب میں ہریس سال وے نے لندن سے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ پاکستان سے بیک ڈور چینل سے بات چیت کرکے ہم انہیں منا لیں گے ،ہم انہیں چھوڑنے کی بات کر رہے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ دراصل کلبھوشن یادیو کا معاملہ پاکستان کے لیے انا کا مسئلہ بن گیا تھا۔ہم امید کر رہے تھے کہ...

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

Image
جنوبی کورین گارڈ پوسٹ میں غیر فوجی علاقے میں شمالی کوریا کی طرف سے فائرنگ۔ خبر ایجنسی سیئول (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 مئی 2020ء) شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان  فائرنگ  کا تبادلہ۔ جنوبی کورین گارڈ پوسٹ میں غیر فوجی علاقے میں شمالی کوریا کی طرف سے  فائرنگ۔  تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کورین گارڈ پوسٹ میں غیر فوجی زون میں فائرک کی اطلاعات ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے کی گئی  فائرنگ  میں کوئی جانی  نقصان  نہیں ہے۔ خبر رساں ادارے نے بتایا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ جنوبی کوریا کی جانب سے کوئی متاثر ہوا یا نہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور حادثے کے پر امن تصفیے کے لیے کوشاں ہیں۔    جنوبی کورین نیوز ایجنسی کے مطابق  فائرنگ  سے کسی قسم کا جانی  نقصان  نہیں ہوا۔ خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان غیر فوجی علاقہ تقریباََ 250 کلومیٹر لمبائی اور 4 کلومیٹر چوڑھائی پر...

اگلے چند روز کے دوران طوفانی بارشیں ہوں گی، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ

Image
این ڈی ایم اے نے 3 سے 6 مئی تک این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور دیگر اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی اسلام آباد اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2020ء اگلے چند روز کے دوران طوفانی بارشیں ہوں گی، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے 3 سے 6 مئی تک این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور دیگر اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ 4 روز کے دوران ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکان کے پیش نظر متعلقہ اداروں اور محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ ہفتہ کو اس حوالے سے جاری ایڈوائزری کے مطابق محکمہ موسمیات نے اتوار سے بدھ کے روز تک ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ این ڈی ایم اے نے موسمیاتی حالات کے پیش نظر کسی بھی ناگہانی صورتحال میں جانی و مالی نقصان سے بچنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو تیار رہنے کی تلقین کی ہے۔ موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلت...

49 دن کے لاک ڈاؤن کے بعد ہسپانوی باشندے سڑکوں پر امڈ آئے

Image
ہفتے کے روز لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لوگ سڑکوں پر سائیکلیں چلانے اور ورزش کرنے کے لیے بڑی تعداد میں نکل آئے میڈرڈ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی 2020ء 49 دن کے لاک ڈاؤن کے بعد ہسپانوی باشندے سڑکوں پر امڈ آئے۔ ہفتے کے روز لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لوگ سڑکوں پر سائیکلیں چلانے اور ورزش کرنے کے لیے بڑی تعداد میں نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق اسپین میں کئی ہفتوں سے جاری لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے سڑکوں رخ کر لیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسپین میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لوگ بھاری تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔ ہسپانوی ٹی وی کی ایک ویڈیو میں کئی ہفتوں کے بعد پہلی مرتبہ سپین میں لوگوں کو سڑکوں پر سائیکل چلاتے، ورزش کرتے اور چلتے پھرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسپین میں حکومت نے حال ہی میں لاک ڈاؤن میں کچھ نرمی کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل سپین میں بچوں کو باہر نکالنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ اسپین دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا وائرس نے آبادی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس کے 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد زیادہ م...

وزیراعظم نے آٹا چینی بحران کی انکوائری نیب کو دینے کا فیصلہ کرلیا

Image
جہانگیرترین عید کے بعد کسی اور کے مہمان ہوں گے، جہانگیرترین جیب میں 25 ایم این ایز لے کر پھر رہے ہیں، کیا یہ حکومت چھوڑ کر جہانگیرترین کے ساتھ جائیں گے؟ سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان کا تبصرہ لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مئی 2020ء) سینئر تجزیہ  کار  مبشر لقمان نے کہا ہے کہ  وزیراعظم  آٹا چینی بحران کی انکوائری نیب کو دینے کا فیصلہ کرلیا،  جہانگیرترین  عید کے بعد کسی اور کے مہمان ہوں گے،  جہانگیرترین  جیب میں 25ایم این ایز لے کر پھر رہے ہیں، کیا یہ حکومت چھوڑ کر  جہانگیرترین  کے ساتھ جائیں گے؟ آئندہ دنوں وفاقی کابینہ میں بھی مزید تبدیلیاں ہوں گی۔ انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ  وزیراعظم  عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ  آٹا  چینی بحران کی انکوائری نیب کے حوالے کردیں گے۔ اب نیب اس کی تحقیقات کریں گے،  عید  یا  عید  کے بعد  جہانگیرترین  کسی اور کے مہمان ہوں گے، کہا جارہا ہے کہ ان کی جیب میں 25 ا یم این ایز ہیں، کیا وہ چھوڑ کر  جہانگیرترین  کے ساتھ جائیں گے۔ ...