مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

بھارت کا کلبھوشن کی رہائی کے لیے پاکستان سے بیک چینل رابطہ

پاکستان سے متعدد بار کلبھوشن یادیو کو انسانی بنیادوں پر رہا کرنے کی درخواست کی گئی لیکن پاکستان نے مطالبہ مسترد کردیا۔وکیل ہریش سالوے

لاہور اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین- 04 مئی۔2020ء بھارتی وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ کلبھوشن کی رہائی کے لیے پاکستان سے بیک چینل رابطے کیے ہیں۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی رہائی کے لیے بھارت کی طرف سے پاکستان سے متعدد بار بیک ڈور چینل رابطے ہوئے اور انسانی بنیادوں پر رہا کرنے کی درخواست کی گئی لیکن پاکستان کی طرف سے مطالبہ مسترد کردیا گیا۔
یہ دعویٰ عالمی عدالت انصاف نے بھارت کی طرف سے اس کی پیروی کرنے والے وکیل ہریش سالوے نے کیا۔انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کی رہائی کے حوالے سے پاکستان سے آٹھ بار رابطہ ہوا،متعدد خطوط بھی لکھے گئے لیکن ان کی طرف سے انکار ہی رہا۔ایک سوال کے جواب میں ہریس سال وے نے لندن سے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ پاکستان سے بیک ڈور چینل سے بات چیت کرکے ہم انہیں منا لیں گے ،ہم انہیں چھوڑنے کی بات کر رہے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا۔
دراصل کلبھوشن یادیو کا معاملہ پاکستان کے لیے انا کا مسئلہ بن گیا تھا۔ہم امید کر رہے تھے کہ وہ اسے رہا کردیں گے لیکن پاکستان نے رہا نہیں کیا، بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈول نے اس وقت کے پاکستانی قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ سے رابطہ کیا کہ پاکستان نرمی اور شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کلبھوشن کو رہا کرے۔۔ یاد رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو جاسوسی اور دہشتگردی کے جرائم میں پاکستان میں زیرحراست ہے۔
پاکستان نے کلبھوشن یادیو کیس میں بھارت کو عالمی عدالت میں شکست دی تھی۔ عالمی عدالت نے فیصلہ سنایا تھا کہ کلبھوشن یادیو بھارتی دہشت گرد ہے اور اس کا حسین مبارک پٹیل کے نام سے موجود پاسپورٹ بھی اصلی ہے۔ عالمی عدالت نے بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی رہائی کی درخواست مسترد کر دی تھی، تاہم ویانا کنوینشن کے تحت بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی اجازت بھی دے دی اور پاکستان کو اس حوالے سے اقدامات کرنے کا کہا تھا۔ جس کے بعد پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ویانا کنونشن اورعالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق قونصلررسائی دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور