مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

پنجاب حکومت نے مارکیٹیں اور بازار کھولنے کا فیصلہ کرلیا

بازاروں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا، ایس او پیز تیار کر لیے گئے ہیں، صنعتکار و تاجر برادری کو عمل کرنا ہوگا: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار


لاہور اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین- 03 مئی۔2020ء پنجاب حکومت نے مارکیٹیں اور بازار کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بازاروں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا، ایس او پیز تیار کر لیے گئے ہیں، صنعتکار و تاجر برادری کو عمل کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپٹما کے سربراہ کی قیادت میں صنعتکاروں اور تاجروں نے ملاقات کی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت صنعتکاروں اور تاجروں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کرے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کاروبار چلنے سے ہی عام آدمی کو روزگار ملے گا، کرونا کے باعث سب سے زیادہ مشکلات کا شکار عام آدمی ہے، ہمارا مقصد عام آدمی کی مشکلات کا ازالہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار کاروبار کی اجازت کے لیے ایس او پیز تیار کر لیے گئے، صنعتکار و تاجر برادری کو وضع کردہ ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ اس سے قبل پنجاب حکومت نے بازار کھولنے کیلئے سفارشات وفاقی حکومت کو پیش کردی ہیں۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مارکیٹوں اور بازاروں کومرحلہ وار کھولا جائے گا، مارکیٹیں اور بازار مخصوص دن اور مخصوص اوقات میں کھولی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے سربراہ گوہر اعجاز کی قیادت میں صنعتکاروں اور تاجربرادری کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی جس میں درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے باعث سب سے زیادہ مشکلات کا شکار عام آدمی ہے اور کاروبار چلنے سے ہی عام آدمی کو روز گار ملے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور