مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

عہدے سے ہٹانے کے بعد فردوس عاشق اعوان نے الزامات کی بوچھاڑ کر دی

وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے بلاکر استعفی مانگا،میرے خلاف خبریں چلوائی گئیں،وزارت میں مداخلت کی جاتی تھی۔ سابق معاون خصوصی

اسلام آباد تازہ ترین اخبار-02مئی2020ء سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے توپوں کا رخ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی جانب کر دیا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے خود پر لگائے گئے الزامات کا دفاع بھی کیا۔وزیراعظم کی سابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ وزارت میں دخل اندازی کرتے تھے اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے بلاکر استعفی مانگا۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ میرے خلاف خبریں چلوائی گئی۔تاہم حکومتی ذرائع نے فردوس عاشق کا الزام مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے پاس ایسے اختیارات نہیں ہوتے اسی لیے ممکن نہیں کہ کسی بھی سیاستدان کی تعیناتی کو اپنی مرضی سے مستعفی ہونے کا کہہ سکیں یا اسے ڈی نوٹیفائی کرسکیں۔
۔حکومتی ذرائع کے مطابق بہت سے کیسز میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری پر تنقید کرنے کا مقصد وزیراعظم کو ہدف بنانا ہوتا ہے جس پر براہ راست تنقید نہیں کی جاتی۔
خیاک رہے کہ فردوس عاشق اعوان آج پریس کانفرنس کرنے والی تھیں۔ فردوس عاشق اعوان معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے سے سبکدوشی کے بعد یہ پہلی کانفرنس ہونی تھی،تاہم ان کی یہ پریس کانفرنس عین موقع پر منسوخ کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق فردوس عاشق نے خود پر لگائے جانے والے الزامات پر بات کرنا تھی۔واضح رہے کہ ہ کچھ دن قبل وزیراعظم عمران خان نے فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے سے ہٹا دیا تھا جس کے بعد انہوں نے سینیٹر شبلی فراز کو وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپ دیا تھا۔
انہوں نے اپنے عہدے سے سبکدوشی کے بعد ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کپتان کو بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کا حق ہے اور میں ہر حال میں کپتان کے فیصلوں کی پابندی کروں گی اور پارٹی جو ذمہ داریاں دے گی انہیں نبھائوں گی ۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور