مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

وزیراعظم نے آٹا چینی بحران کی انکوائری نیب کو دینے کا فیصلہ کرلیا

جہانگیرترین عید کے بعد کسی اور کے مہمان ہوں گے، جہانگیرترین جیب میں 25 ایم این ایز لے کر پھر رہے ہیں، کیا یہ حکومت چھوڑ کر جہانگیرترین کے ساتھ جائیں گے؟ سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان کا تبصرہ

وزیراعظم نے آٹا چینی بحران کی انکوائری نیب کو دینے کا فیصلہ کرلیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مئی 2020ء) سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم آٹا چینی بحران کی انکوائری نیب کو دینے کا فیصلہ کرلیا، جہانگیرترین عید کے بعد کسی اور کے مہمان ہوں گے، جہانگیرترین جیب میں 25ایم این ایز لے کر پھر رہے ہیں، کیا یہ حکومت چھوڑ کر جہانگیرترین کے ساتھ جائیں گے؟ آئندہ دنوں وفاقی کابینہ میں بھی مزید تبدیلیاں ہوں گی۔
انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ آٹا چینی بحران کی انکوائری نیب کے حوالے کردیں گے۔ اب نیب اس کی تحقیقات کریں گے، عید یا عید کے بعد جہانگیرترین کسی اور کے مہمان ہوں گے، کہا جارہا ہے کہ ان کی جیب میں 25 ا یم این ایز ہیں، کیا وہ چھوڑ کر جہانگیرترین کے ساتھ جائیں گے۔
مبشر لقمان نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کوہٹانے کے بعد وفاق میں وزراء میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، کیونکہ آئندہ دنوں وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیاں ہوں گی، اور مزید وزراء اپنی وزارتوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔
سننے میں آرہا ہے کہ ان وزراء کو فارغ کرکے ان کی جگہ ٹیکنوکریٹ کو فوقیت دی جائے گی۔ جس پر انحصار کیا جائے گا کہ وہ ڈرامے بازی نہیں کریں گے بلکہ اپنے محکمے چلائیں گے۔ یہ تبدیلیاں پنجاب میں بھی کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خان ویراعظم کے بڑے مضبوط پرنسپل سیکرٹری تھے، لیکن اب عید کے بعد اعظم خان تبدیل ہونے جا رہے ہیں، عید کے بعد نیا پرنسپل سیکرٹری آجائے گا۔
مبشر لقمان نے کہا کہ میری چڑیل کی خبر ہے کہ حکومت میں تبدیلیوں کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بھی بڑی ڈیل ہونے جا رہی ہے۔ مسلم لیگ ن 18ویں ترمیم میں تبدیلی کیلئے ساتھ دے گی۔ لیکن ن لیگ کافی کیسز ختم کروائے گی۔ نوازشریف نے 18 ویں ترمیم پر اس وقت اس لیے رضامندی ظاہر کی تھی کہ نوازشریف تیسری بار وزیر اعظم بن سکیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور