مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

جنوبی کورین گارڈ پوسٹ میں غیر فوجی علاقے میں شمالی کوریا کی طرف سے فائرنگ۔ خبر ایجنسی

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
سیئول (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 مئی 2020ء) شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ۔ جنوبی کورین گارڈ پوسٹ میں غیر فوجی علاقے میں شمالی کوریا کی طرف سے فائرنگ۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کورین گارڈ پوسٹ میں غیر فوجی زون میں فائرک کی اطلاعات ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہے۔
خبر رساں ادارے نے بتایا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ جنوبی کوریا کی جانب سے کوئی متاثر ہوا یا نہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور حادثے کے پر امن تصفیے کے لیے کوشاں ہیں۔ 
 
جنوبی کورین نیوز ایجنسی کے مطابق فائرنگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان غیر فوجی علاقہ تقریباََ 250 کلومیٹر لمبائی اور 4 کلومیٹر چوڑھائی پر مشتمل ہے۔ یہ غیر فوجی علاقہ دنیا کے دو سب سے زیادہ مصلح بارڈرز کے درمیان ایک رسی کی مانند ہے۔ واضح رہے کہ یہ واقع اس وقت پیش آیا ہے جب گزشتہ کل شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان 20 دنوں کے بعد اچانک عوامی منظر نامے پر دیکھے گئے۔ اس سے قبل عالمی میڈیا میں کم جونگ ان کی صحت کے حوالے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور