مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

49 دن کے لاک ڈاؤن کے بعد ہسپانوی باشندے سڑکوں پر امڈ آئے

ہفتے کے روز لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لوگ سڑکوں پر سائیکلیں چلانے اور ورزش کرنے کے لیے بڑی تعداد میں نکل آئے

میڈرڈ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی 2020ء 49 دن کے لاک ڈاؤن کے بعد ہسپانوی باشندے سڑکوں پر امڈ آئے۔ ہفتے کے روز لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لوگ سڑکوں پر سائیکلیں چلانے اور ورزش کرنے کے لیے بڑی تعداد میں نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق اسپین میں کئی ہفتوں سے جاری لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے سڑکوں رخ کر لیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسپین میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لوگ بھاری تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔
ہسپانوی ٹی وی کی ایک ویڈیو میں کئی ہفتوں کے بعد پہلی مرتبہ سپین میں لوگوں کو سڑکوں پر سائیکل چلاتے، ورزش کرتے اور چلتے پھرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسپین میں حکومت نے حال ہی میں لاک ڈاؤن میں کچھ نرمی کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل سپین میں بچوں کو باہر نکالنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔
اسپین دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا وائرس نے آبادی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس کے 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد زیادہ مصدقہ کیسز تھے اور ملک میں مہلک وائرس سے تقریباََ 25 ہزار 
ہلاکتیں ہو سکتی تھی تاہم لوگوں کو صرف اشیائے خوردونوش کی خریداری کے لیے باہر نکلنے کی اجازت تھی یا گھر سے کام نہ کر پانے والوں کو دفاتر جانے کی اجازت تھی۔ گزشتہ ہفتے تک اسپین وہ واحد یورپی ملک تھا جہاں بچوں کے باہر نکلنے پر مکمل پابندی تھی۔
تاہم اب وہاں پر لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی ہے جس کے بعد لوگوں کا جم غفیر سڑکوں پر تقریباََ 7 ہفتوں کے لاک ڈاؤن کے بعد ورزش کرتے دیکھا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ہسپانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی ہے جس کے بعد شہریوں پر خود کو قابو میں رکھنے اور ذمہ داری کا مظاپرہ کرنے کی توقع ہے تاکہ کورونا سے پیدا ہونے والے خدشات کو کم کیا جا سکے۔۔ 

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور