Posts

Showing posts from July, 2020

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

سلام آباد (اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2020ء) ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کے روز با لا ئی خیبر پختو نخوا، خطہ پوٹھوہار، مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب ، زیریں سندھ، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلامآباد، خیبر پختونخوا ، پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں راولپنڈی ( چکلالہ 48،شمس آباد 38)، اسلام آباد( زیرو پوائینٹ 40، گولڑہ 15، بوکرہ 14، سید پور10،ائیر پورٹ ٹریس)،جہلم 29، مری 10،بہاولپور ائیر پورٹ 01، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 23، کوٹلی 18،راولاکوٹ 05، مظفر ا?باد (سٹی 02، ائیر پورٹ ٹریس)، خیبرپختونخوا میں سیدو شریف 20، با لائی دیر 18، کاکول13، مالم جبہ 09، بالاکوٹ 06، بلوچستان میں پنجگور 08اورسبی میں 06 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئ...

برازیل میں ایک ہی دن میں کورونا کے باعث مزید 1200 سے زائد افراد ہلاک

Image
جنوبی امریکی ریاست میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی یومیہ تعداد امریکہ سے بھی زیادہ ہو گئی، مجموعی اموات کی تعداد 86 ہزار سے زائد برازیلیہ (اخبار تازہ ترین۔ 26 جولائی 2020ء) برازیل میں ایک ہی دن میں کورونا کے باعث مزید 1200 سے زائد افراد ہلاک۔ جنوبی امریکی ریاست میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی یومیہ تعداد امریکہ سے بھی زیادہ ہو گئی، مجموعی اموات کی تعداد 86 ہزار سے زائد۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں کورونا وائرس کی شدت مسلسل برقرار ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برازیل میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 51 ہزار 147 نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 23 لاکھ 94 ہزار 513 ہو گئی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برازیل کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں کورونا وائرس سے مزید 1211 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں وائرس سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 86 ہزار 449 ہو گئی ہے۔ 

مون سون بارشوں کا اب تک کا سب سے شدید سلسلہ شروع ہونے والا ہے

Image
کراچی اور سندھ میں بارشوں کا نیا سلسلہ 25 جولائی کو شروع ہوگا، اس دوران پہلے 2 اسپیل کے مقابلے میں زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے کراچی (اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی2020ء) مون سون بارشوں کا اب تک کا سب سے شدید سلسلہ شروع ہونے والا ہے، کراچی اور سندھ میں بارشوں کا نیا سلسلہ 25 جولائی کو شروع ہوگا، اس دوران پہلے 2 اسپیل کے مقابلے میں زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے شہر قائد اور گرد و نواح میں مون سون کی تیسری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 24 جولائی کو بھارتی ریاست گجرات میں ہوا کا کم دباؤ بن سکتا ہے۔ ہوا کا کم دباؤ بعدازاں مون سون کی بارشوں کا سبب بنے گا۔ مون سون کی تیسری بارش کا سبب بننے والا یہ سلسلہ 25 جولائی کو بھارت سے سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ جس کے تحت کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں میں 25 جولائی سے موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔ مزید بتایا گیا ہے بارش کا یہ سلسلہ سمندر کی جنوب مغربی ہواؤں کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔ مون سون بارشوں کا یہ اسپیل پہلے 2 اسپیل کے مقابلے میں زیادہ شدید ہو سکتا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ مون سون سیزن جول...
Image
بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے سرحد کے قریب پہنچا دیے گئے، بھارت کی تینوں مسلح افواج کو الرٹ کر دیا گیا ئی دہلی ( اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی 2020ء) مودی سرکار نے بھارتی فوج کو 2 طرفہ جنگ کی تیاری کرنے کی ہدایت کر دی، بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے سرحد کے قریب پہنچا دیے گئے، بھارت کی تینوں مسلح افواج کو الرٹ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چین کے ہاتھوں لداخ کے محاذ پر بری طرح مار کھانے کے بعد بھارت بری طرح بوکھلایا ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حالانکہ لداخ کے محاذ پر دونوں ممالک کی جانب سے کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم پھر بھی بھارت کو ڈر ہے کہ چین کہیں اور محاذ نہ کھول دے۔ بھارت مسلسل اس خوف میں مبتلا ہے کہ چین اسے لداخ کے محاذ پر الجھا کر کہیں اروناچل پردیش کے مقام پر نیا محاذ نہ کھول دے۔ بھارت اس خوف میں بھی مبتلا ہے کہ اسے چین کے دوست پاکستان سے لائن آف کنٹرول پر کسی چیلنج کا سامنا نہ کرنا پڑ جائے۔ بھارت کے ذرائع بتاتے ہیں کہ ایک ایسا وقت جب چین اور بھارت کے درمیان معاملات کشیدہ ہیں، ایسے میں مودی سرکار پاکستان کی جانب سے کوئی جارحانہ اقدام نہ اٹھا...

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور

Image
اس ڈرامے کے پاکستان میں نشر ہونے سے قبل میرے دوست کہا کرتے تھے کہ مرکزی کردار سے میری شکل بہت زیادہ ملتی ہے، جب میں نے ڈراما دیکھا تو مجھے بھی احساس ہوا کہ واقعی ایسا ہے: ارطغرل کے ہمشکل مصطفی حنیف کراچی (اخبار تازہ ترین ۔ 22جولائی 2020ء ) پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور، کرچی سے تعلق رکھنے والے ارطغرل کے ہمشکل مصطفی حنیف نے بتایا ہے کہ اس ڈرامے کے پاکستان میں نشر ہونے سے قبل میرے دوست کہا کرتے تھے کہ مرکزی کردار سے میری شکل بہت زیادہ ملتی ہے، جب میں نے ڈراما دیکھا تو مجھے بھی احساس ہوا کہ واقعی ایسا ہے۔ مصطفی حنیف سوشل میڈیا پر بطور ’’پاکستانی ارطغرل‘‘ شہرت حاصل کرنے سے قبل وہ اپنا یوٹیوب چینل چلا رہے تھے اور اس پر اکثر سیر و سیاحت سے متعلق ویڈیوز اپ لوڈ کیا کرتے تھے۔ ارطغرل غازی کے پاکستان میں نشر ہونے اور مقبولیت کے بعد مصطفی نے سیاحت کے ساتھ ساتھ اس ڈرامے پر اپنے ریویوز کی ویڈیوز بھی شیئر کرنا شروع کیں جنھیں سوشل میڈیا پر بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔ انہوں نے ارطغرل غازی کے لباس میں گھڑ سواری کرتے ہوئے بھی ایک ویڈیو اپنے فیس بک پیچ پر اپ ڈیٹ کی جسے ص...

عید الضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ کو ہوگی

Image
ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ چکا ہے، علمائے کرام کو چاند کی رویت کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہیئے: وفاقی وزیر فواد چوہدری کا پھر سے اعلان اسلام آباد ( تازہ ترین اخبار-21جولائی2020ء) وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عید الضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ کو ہوگی، ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ چکا ہے، علمائے کرام کو چاند کی رویت کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہیئے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک مرتبہ پھر نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ چونکہ ملک میں سائنسی طور پر چاند نظر آ چکا، لہذا ملک میں عید الاضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ کو ہی ہوگی۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ علمائے کرام کو چاند دیکھنے کیلئے پرانے طریقوں کی بجائے اب ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہیئے۔ اسے سے قبل منگل کی شام کو ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پاکستان میں سائنسی طور پر ذی الحج کا چاند نظر آ چکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رویت ایپ پر دیکھیں چاند نظر آ جائے گا۔ فواد چوہدری کا ک...

آج بھی اس بیان پر قائم ہوں کہ 262 پائلٹس کی ڈگریاں مشکوک تھیں، غلام سرور

Image
انکوائری بورڈ نے مجھے جو نمبرز دیئے وہی میں نے ایوان اور کابینہ میں پیش کیے، 161 لوگوں کو شوکاز نوٹسز جاری ہوئے، 262 میں سے 28 پائلٹس کو نوکریوں سے برطرف کیا گیا، وفاقی وزیر برائے ہوا بازی اسلام آباد( تازہ ترین اخبار-22جولائی2020ء) آج بھی اس بیان پر قائم ہوں کہ 262 پائلٹس کی ڈگریاں مشکوک تھیں۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور کا کہنا تھا کہ میں آج بھی اپنے بیان پر قائم ہوں۔ بات کرتے ہوئے ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انکوائری بورڈ نے مجھے جو نمبرز دیئے وہی میں نے ایوان اور کابینہ میں پیش کیے، 161 لوگوں کو شوکاز نوٹسز جاری ہوئے، 262 میں سے 28 پائلٹس کو نوکریوں سے برطرف کیا گیا۔ جعلی ڈگریوں سے متعلق جو اعدادوشمار ہمارے پاس تھے، وہی سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے۔ وفاقی وزیر ہوا بازے کے مطابق سول ایوی ایشن کے لائسنس درست تھے لیکن ان کو حاصل کرنے کا طریقہ درست نہیں تھا، اگر جعلی لائسنس بنے تو اس کا ذمہ دار سول ایوی ایشن ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے بیوروکریسی میں بھی صفائی کرنے کا عزم کیا ہوا ہے، ان تمام افراد کو بھی اپنا حساب دینا ہو گا۔ یاد رہے کہ...

کورونا نے دنیا کے جھوٹ بے نقاب کردیئے ہیں ، انتونیو گوترڑیس

Image
تر قی یافتہ ممالک خطرناک صورتِحال میں کمزور ملکوں کی مدد میں ناکام ہوگئے، سیکرٹری جنرل نیویارک(اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2020ء) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کورونا کی وبا نے معاشرے کی کمزوریاں سب کے سامنے اجاگر اور دنیا کے جھوٹ بے نقاب کردیئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انتونیو گوتریس نے سالانہ نیلسن منڈیلا لیکچر میں کہا کہ امیر ملک ٹیسٹنگ، علاج کی سہولتیں اور دوائیں اپنے لیے مخصوص کر رہے ہیں، ترقی یافتہ اور امیر ملک کثیر سرمایہ کاری صرف اپنے تحفظ کیلئے کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امیر ملک موجودہ خطرناک صورتِحال میں کمزور ملکوں کی مدد میں ناکام ہوگئے اور کورونا نے یہ جھوٹ بے نقاب کردیا کہ آزاد معیشت سب کیلئے صحت کی ضامن ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ کورونا نے اس فریب سے پردہ ہٹادیا کہ موجودہ دنیا نسل پرستی کے بعد والی دنیا ہے، کورونا نے یہ جھوٹ بھی بے نقاب کیا کہ ساری دنیا کے انسان ایک کشتی کے سوار ہیں۔

پاکستان میں بیگو ایپ پر پابندی عائد، ٹک ٹاک کیلئے آخری وارننگ جاری

Image
غیر اخلاقی و نازیبا مواد پھیلائے جانے کی شکایات موصول ہوئی تھیں، غیر اخلاقی مواد سے معاشرے اور نوجوانوں پر منفی اثر پڑ رہا تھا جس کے بعد پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا: پی ٹی اے سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2020ء)  پاکستان  میں بیگو ایپ پر پابندی عائد، ٹک ٹاک کیلئے آخری وارننگ جاری،  پی ٹی اے  کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق غیر اخلاقی و نازیبا مواد پھیلانے کی شکایات موصول ہوئی تھیں، غیر اخلاقی مواد سے معاشرے اور نوجوانوں پر منفی اثر پڑ رہا تھا جس کے بعد پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تفصیلات کے مطابق  پی ٹی اے  نے کئی  موبائل  اور  سوشل میڈیا  ایپس پر غیر اخلاقی مواد پھیلائے جانے کی شکایات کے بعد ایکشن لے لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  پی ٹی اے  نے مشہور  موبائل  ایپ بیگو پر پابندی عائد کر دی ہے، جبکہ ٹک ٹاک کو حتمی وارننگ جاری کی  اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ شکایات موصول ہوئی تھیں کہ بیگو اور ٹک ٹاک ایپ پر غیر اخلاقی مواد پھیلایا جا رہا ہے۔ ان شکایات کا جائزہ لینے کے بعد پاکس...

ضروری ادویات کی قیمتوں میں10 فیصد اضافے کی منظوری نہیں دی

Image
دویات کی قیمتوں میں اضافے کی محض افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، ادویات ساز کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ2018ء کی پالیسی کی روشنی میں کیا۔ ترجمان وزارت صحت اسلام آباد( اخبارتازہ ترین۔19جولائی 2020ء) قومی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، ادویات کی قیمتوں میں10 فیصد اضافے کی محض افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، ادویات ساز کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ 2018ء کی پالیسی کی روشنی میں کیا۔ ترجمان وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ 2018 میں بنائی گئی پالیسی کی روشنی میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ جس کے تحت ادویہ ساز کمپنی کو حکومتی مداخلت کے بغیر قیمتوں میں سالانہ 7 سے 10 فیصد تک اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔ ڈرگ ایکٹ 1976ء کے تناظر میں وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں سے متعلق پالیسی 2018ء وضع کی تھی، اسی پالیسی پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ واضح رہے وفاقی حکومت کی اجازت سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں 7 سے 10 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔ جاری کیے گئے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی پی آئی کے تحت ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا...