مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور

اس ڈرامے کے پاکستان میں نشر ہونے سے قبل میرے دوست کہا کرتے تھے کہ مرکزی کردار سے میری شکل بہت زیادہ ملتی ہے، جب میں نے ڈراما دیکھا تو مجھے بھی احساس ہوا کہ واقعی ایسا ہے: ارطغرل کے ہمشکل مصطفی حنیف
کراچی (اخبار تازہ ترین ۔ 22جولائی 2020ء ) پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور، کرچی سے تعلق رکھنے والے ارطغرل کے ہمشکل مصطفی حنیف نے بتایا ہے کہ اس ڈرامے کے پاکستان میں نشر ہونے سے قبل میرے دوست کہا کرتے تھے کہ مرکزی کردار سے میری شکل بہت زیادہ ملتی ہے، جب میں نے ڈراما دیکھا تو مجھے بھی احساس ہوا کہ واقعی ایسا ہے۔
مصطفی حنیف سوشل میڈیا پر بطور ’’پاکستانی ارطغرل‘‘ شہرت حاصل کرنے سے قبل وہ اپنا یوٹیوب چینل چلا رہے تھے اور اس پر اکثر سیر و سیاحت سے متعلق ویڈیوز اپ لوڈ کیا کرتے تھے۔ ارطغرل غازی کے پاکستان میں نشر ہونے اور مقبولیت کے بعد مصطفی نے سیاحت کے ساتھ ساتھ اس ڈرامے پر اپنے ریویوز کی ویڈیوز بھی شیئر کرنا شروع کیں جنھیں سوشل میڈیا پر بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔
انہوں نے ارطغرل غازی کے لباس میں گھڑ سواری کرتے ہوئے بھی ایک ویڈیو اپنے فیس بک پیچ پر اپ ڈیٹ کی جسے صارفین کی جانب سے سراہا گیا

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک