مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

آج بھی اس بیان پر قائم ہوں کہ 262 پائلٹس کی ڈگریاں مشکوک تھیں، غلام سرور

انکوائری بورڈ نے مجھے جو نمبرز دیئے وہی میں نے ایوان اور کابینہ میں پیش کیے، 161 لوگوں کو شوکاز نوٹسز جاری ہوئے، 262 میں سے 28 پائلٹس کو نوکریوں سے برطرف کیا گیا، وفاقی وزیر برائے ہوا بازی
آج بھی اس بیان پر قائم ہوں کہ 262 پائلٹس کی ڈگریاں مشکوک تھیں، غلام سرور
اسلام آباد( تازہ ترین اخبار-22جولائی2020ء) آج بھی اس بیان پر قائم ہوں کہ 262 پائلٹس کی ڈگریاں مشکوک تھیں۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور کا کہنا تھا کہ میں آج بھی اپنے بیان پر قائم ہوں۔ بات کرتے ہوئے ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انکوائری بورڈ نے مجھے جو نمبرز دیئے وہی میں نے ایوان اور کابینہ میں پیش کیے، 161 لوگوں کو شوکاز نوٹسز جاری ہوئے، 262 میں سے 28 پائلٹس کو نوکریوں سے برطرف کیا گیا۔
جعلی ڈگریوں سے متعلق جو اعدادوشمار ہمارے پاس تھے، وہی سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے۔ وفاقی وزیر ہوا بازے کے مطابق سول ایوی ایشن کے لائسنس درست تھے لیکن ان کو حاصل کرنے کا طریقہ درست نہیں تھا، اگر جعلی لائسنس بنے تو اس کا ذمہ دار سول ایوی ایشن ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے بیوروکریسی میں بھی صفائی کرنے کا عزم کیا ہوا ہے، ان تمام افراد کو بھی اپنا حساب دینا ہو گا۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا تھا کہ ایک سال چار ماہ کی فرانزک انکوائری کے بعد 262پائلٹس کی ڈگریاں مشکوک قرار دی گئیں، مختلف ایئر لائنز کے 102 پائلٹس گراونڈ کردیئے، اب تک متعدد کے خلاف ایکشن لے لیا گیا ہے، اپنی جگہ دوسروں کو امتحان دینے والے 26کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں‘ اب تک 34کو لائسنس معطلی کے نوٹس بھیج دیئے،غیر ملکی ایئر لائنز میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کے خلاف بھی تحقیقات کررہے ہیں ، متحدہ عرب امارات ایئر لائن کے 54پائلٹس میں سے 48کلیئر ہوگئے ‘ ویت نام ایئر لائن والے 11 سے 9 کلیئر ہوگئے ، بحرین ایئرلائن کے 4 میں سے 2 کلیئر ہوگئے، ملائشیا اور ترک ایئر لائن میں کام کرنے پاکستانی پائلٹس پر تحقیقات کررہے ہیں۔
تاہم پائلٹس کی معطلی اور لائسنس منسوخی کا سلسلہ جاری ہے، اسی دوران وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج بھی اس بیان پر قائم ہوں کہ 262 پائلٹس کی ڈگریاں مشکوک تھیں۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور