مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

پاکستان میں بیگو ایپ پر پابندی عائد، ٹک ٹاک کیلئے آخری وارننگ جاری

غیر اخلاقی و نازیبا مواد پھیلائے جانے کی شکایات موصول ہوئی تھیں، غیر اخلاقی مواد سے معاشرے اور نوجوانوں پر منفی اثر پڑ رہا تھا جس کے بعد پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا: پی ٹی اے






پاکستان میں بیگو ایپ پر پابندی عائد، ٹک ٹاک کیلئے آخری وارننگ جاری
سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2020ء) پاکستان میں بیگو ایپ پر پابندی عائد، ٹک ٹاک کیلئے آخری وارننگ جاری، پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق غیر اخلاقی و نازیبا مواد پھیلانے کی شکایات موصول ہوئی تھیں، غیر اخلاقی مواد سے معاشرے اور نوجوانوں پر منفی اثر پڑ رہا تھا جس کے بعد پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے کئی موبائل اور سوشل میڈیا ایپس پر غیر اخلاقی مواد پھیلائے جانے کی شکایات کے بعد ایکشن لے لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے مشہور موبائل ایپ بیگو پر پابندی عائد کر دی ہے، جبکہ ٹک ٹاک کو حتمی وارننگ جاری کی 
اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ شکایات موصول ہوئی تھیں کہ بیگو اور ٹک ٹاک ایپ پر غیر اخلاقی مواد پھیلایا جا رہا ہے۔

ان شکایات کا جائزہ لینے کے بعد پاکستانی قوانین کے تحت بیگو ایپ پر ملک میں پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جبکہ موبائل ایپ ٹک ٹاک کو آخری وارننگ جاری کی گئی ہے۔ پی ٹی اے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ موبائل و سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے غیر اخلاقی مواد پھیلا کر معاشرے اور نوجوانوں پر منفی اثرات ڈالے جا رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں ایپلی کیشنز سے غیر اخلاقی مواد پر جواب طلب کیا گیا۔ دونوں کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے قانون کے مطابق کام کریں اور پاکستان کی اخلاقی قدروں کا خیال رکھا جائے۔ تاہم دونوں کمپنیوں کی جانب سے تسلی بخش جواب موصول نہیں ہوا جس کے بعد بیگو ایپ پر پابندی عائد کر دی گئی اور ٹک ٹاک کیلئے آخری وارننگ جاری کی گئی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور