مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...
بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے سرحد کے قریب پہنچا دیے گئے، بھارت کی تینوں مسلح افواج کو الرٹ کر دیا گیا
مودی سرکار نے بھارتی فوج کو 2 طرفہ جنگ کی تیاری کرنے کی ہدایت کر دی
ئی دہلی ( اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی 2020ء) مودی سرکار نے بھارتی فوج کو 2 طرفہ جنگ کی تیاری کرنے کی ہدایت کر دی، بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے سرحد کے قریب پہنچا دیے گئے، بھارت کی تینوں مسلح افواج کو الرٹ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چین کے ہاتھوں لداخ کے محاذ پر بری طرح مار کھانے کے بعد بھارت بری طرح بوکھلایا ہوا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ حالانکہ لداخ کے محاذ پر دونوں ممالک کی جانب سے کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم پھر بھی بھارت کو ڈر ہے کہ چین کہیں اور محاذ نہ کھول دے۔ بھارت مسلسل اس خوف میں مبتلا ہے کہ چین اسے لداخ کے محاذ پر الجھا کر کہیں اروناچل پردیش کے مقام پر نیا محاذ نہ کھول دے۔ بھارت اس خوف میں بھی مبتلا ہے کہ اسے چین کے دوست پاکستان سے لائن آف کنٹرول پر کسی چیلنج کا سامنا نہ کرنا پڑ جائے۔

بھارت کے ذرائع بتاتے ہیں کہ ایک ایسا وقت جب چین اور بھارت کے درمیان معاملات کشیدہ ہیں، ایسے میں مودی سرکار پاکستان کی جانب سے کوئی جارحانہ اقدام نہ اٹھائے جانے پر زیادہ پریشانی کا شکار ہے۔ اسی لیے مودی سرکار نے اپنی تینوں مسلح افواج کو الرٹ کر دیا ہے۔ بھارت کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے اپنی فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ 2 طرفہ جنگ کیلئے تیار رہے۔
فوج کو کسی بھی وقت بڑا حکم مل سکتا ہے، اس لیے وہ اپنی جنگی تیاریاں پوری کر کے رکھے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ بھارت اپنے جنگی طیارے بھی لداخ کے محاذ پر پہنچا چکا ہے۔ بھارت کی بری فوج نے بھی بھاری ہتھیار سرحد پر پہنچائے ہیں، اس کے علاوہ بھارتی نیوی بھی سمندری محاذ پر سرگرم ہوگئی ہے۔ دوسری جانب چین نے بھی بھارت کے جارحانہ عزائم کو دیکھتے ہوئے لداخ کے محاذ پر مزید کئی ہزار فوجی تعینات کر دیے ہیں۔ جبکہ پاکستانی فوج بھی بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے ہر وقت الرٹ ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک