مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

سلام آباد (اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2020ء) ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کے روز با لا ئی خیبر پختو نخوا، خطہ پوٹھوہار، مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب ، زیریں سندھ، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلامآباد، خیبر پختونخوا ، پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں راولپنڈی ( چکلالہ 48،شمس آباد 38)، اسلام آباد( زیرو پوائینٹ 40، گولڑہ 15، بوکرہ 14، سید پور10،ائیر پورٹ ٹریس)،جہلم 29، مری 10،بہاولپور ائیر پورٹ 01، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 23، کوٹلی 18،راولاکوٹ 05، مظفر ا?باد (سٹی 02، ائیر پورٹ ٹریس)، خیبرپختونخوا میں سیدو شریف 20، با لائی دیر 18، کاکول13، مالم جبہ 09، بالاکوٹ 06، بلوچستان میں پنجگور 08اورسبی میں 06 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔
اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 46،سبی اورشہید بینظیر ا?باد 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک