مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

کورونا نے دنیا کے جھوٹ بے نقاب کردیئے ہیں ، انتونیو گوترڑیس

تر قی یافتہ ممالک خطرناک صورتِحال میں کمزور ملکوں کی مدد میں ناکام ہوگئے، سیکرٹری جنرل
کورونا نے دنیا کے جھوٹ بے نقاب کردیئے ہیں ، انتونیو گوترڑیس
نیویارک(اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2020ء) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کورونا کی وبا نے معاشرے کی کمزوریاں سب کے سامنے اجاگر اور دنیا کے جھوٹ بے نقاب کردیئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انتونیو گوتریس نے سالانہ نیلسن منڈیلا لیکچر میں کہا کہ امیر ملک ٹیسٹنگ، علاج کی سہولتیں اور دوائیں اپنے لیے مخصوص کر رہے ہیں، ترقی یافتہ اور امیر ملک کثیر سرمایہ کاری صرف اپنے تحفظ کیلئے کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امیر ملک موجودہ خطرناک صورتِحال میں کمزور ملکوں کی مدد میں ناکام ہوگئے اور کورونا نے یہ جھوٹ بے نقاب کردیا کہ آزاد معیشت سب کیلئے صحت کی ضامن ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ کورونا نے اس فریب سے پردہ ہٹادیا کہ موجودہ دنیا نسل پرستی کے بعد والی دنیا ہے، کورونا نے یہ جھوٹ بھی بے نقاب کیا کہ ساری دنیا کے انسان ایک کشتی کے سوار ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک