Posts

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

وزارت خزانہ کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا اطلاق آج رات سے کرنے کا فیصلہ

Image
منگل کی رات 12 بجے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر کمی کر دی جائے گی، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 97 روپے سے کم ہوکر 85 روپے ہو جانے کا امکان ا سلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ 2020ء) وزارت خزانہ کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا اطلاق آج رات سے کرنے کا فیصلہ، منگل کی رات 12 بجے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر کمی کر دی جائے گی،  پیٹرول  کی فی لیٹر قیمت 100 سے کم ہو جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اطلاق کیلئے یکم اپریل تک کا انتظار نہیں کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے کر دیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ تمام پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے کی کمی کی جائے گی۔ 15روپےکی ممکنہ کمی سےپٹرول کی نئی قیمت 96روپے60پیسےہوجائےگی۔ ڈیزل  کی قیمت 15روپےممکنہ کمی کےبعد107روپے25پیسےپرآ جائے گی۔ مٹی کاتیل15 روپےممکنہ سستاہونےکےبعد77روپے 45پیسےکاہوجائے...

آپ کی حکومت چلی جائے گی، معاون خصوصی کی وزیراعظم کو ڈرانے کی کوششیں

Image
جس نے بھی پاکستان کو لوٹا ہے میں اس کو نہیں چھوڑوں گا چاہے اس کے نتائج کچھ بھی ہوں،عمران خان نے کھری کھری سنادیں۔ عارف حمید بھٹی کا دعویٰ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2020ء) سینئر صحافی عارف حمید   بھٹی کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم  عمران خان نے ایک اہم ترین ملاقات میں کہا ہے کہ جس نے بھی  پاکستان  کو لوٹا ہے میں اس کو نہیں چھوڑوں گا چاہے اس کے نتائج کچھ بھی ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کے  وزیراعظم  عمران خان نے دو رپورٹ پبلک کرائی ہیں۔اگر ان کے ملزمان کو سزائیں ہو جاتی ہیں تو سمجھیں 25 جولائی 2018 والا عمران خان زندہ ہوگیا ہے۔ اور وہ عوام میں اور مقبول لیڈر بن جائیں گے۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ  وزیراعظم  نے ایک اہم ترین ملاقات میں کہا ہے کہ وہ آئی پیز کے ملزمان کو نہیں چھوڑیں گے چاہے اسکا نتیجہ جو بھی ہو۔جو معاونین خصوصی عمران خان کو ڈرانے گئے تھے ان کو بھی عمران خان نے انہیں بھی کھری کھری سنا دی اور کہا جس جس نے بھی میرے دور میں اور پچھلے ادوار میں  پاکستان  کو لوٹا ہے میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔ ...

بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 ہزار سے زیادہ ہو گئی

Image
گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1409 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 41 افراد مہلک وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں، بھارتی وزارت صحت   بھارت(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-23اپریل2020ء)  چین  کے شہر وہان سے شروع ہونے والے  کورونا  وائرس نے اس وقت پوری  دنیا  کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی  تباہی  میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔  کورونا  وائرس نے اس  پاکستان  اور  بھارت  کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔  بھارت  میں بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ  کورونا  وائرس کی  تباہی  میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بھارت  میں  کورونا  وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 21 ہزار سےتجاوز کر گئی ہے جس کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ شاید  بھارت  میں  کورونا  وائرس کی وجہ سے  تباہی  میں اضافہ ہو گا۔  بھارتی  وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1409 افراد میں  کورونا  وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 41 افراد مہلک...

سعودی عرب میں خاتون سے زیادتی کرنے والے پاکستانی کا سر قلم

Image
پاکستانی نوجوان محمد عمر نے دو سعودی ساتھیوں سمیت ایک گھر میں گھس کر دو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا منگل  21  اپریل  2020   22:54 جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2020ء) سعودی مملکت میں دو خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین افراد اپنے عبرت ناک انجام کو پہنچ گئے، جن کا گزشتہ روز جدہ میں سر قلم کر دیا گیا۔ ملزمان گھروں میں لوٹ مار کرنے کے علاوہ خواتین کی آبرو ریزی کرنے جیسے گھنانے جرائم میں بھی ملوث تھے۔ اردو نیوز کے مطابق پاکستانی شہری محمد عمر ولد محمد لئیق اور اس کے دو سعودی ساتھیوں ھتان بن سراج بن سلطان الحربی اور سلطان بن سراج بن سلطان الحربی کو عدالت کی جانب سے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے اور ایک گھر میں گھس کر دو خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی، گزشتہ روز اس سزا پر عمل کرتے ہوئے ان تینوں کا سر قلم کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ پاکستانی شہری محمد عمر اور اس کے دونوں سعودی ساتھی ھتان اور سلطان سیکیورٹی اہلکاروں کے بھیس میں ایک گھر میں داخل ہوئے، اس دوران انہوں نے شراب بھی پی رکھی تھی...

سعودی عرب کا پاکستانی مزدوروں کو تین ماہ تک تنخواہ کی ادائیگی کا اعلان

Image
سعودی عرب نے انٹری اور ایگزیکٹ ویزوں کی مدت بھی بڑھا دی مقدس فاروق اعوان   بدھ  22  اپریل  2020   10:43  ریاض اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 22 اپریل2020ء سعودی عرب نے پاکستانی مزدوروں کو تین ماہ تک تنخواہ کی ادائیگی کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی محنت کشوں کودرپیش مسائل کا نوٹس لے لیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے اس حوالے سے سعودی وزیر برائے افرادی قوت عبداللہ بن نصیر سے ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ کیا۔ انہوں نے پاکستانی مزدوروں اور لیبر کمیونٹی کو درپیش مسائل اور اس کے ممکنہ حال پر تفصیلی مشاورت بھی کی۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر قسم کی ضروریات پوری کرنا چاہتے ہیں ۔معاون خصوصی نے سعودی وزیر سے پاکستانی مزدوروں سے تعاون بڑھانے اور وطن واپسی کے لیے خصوصی اقدامات کی درخواست بھی کی۔ اس کے ساتھ سعودی عرب نے انٹری اور ایگزیکٹ ویزے کی مدت بڑھانے کا اعلان کیا۔ سعودی وزیر نے کہا کہ دسمبر تک پاکستانی مزدوروں کے ویزوں کی توسیع...

سندھ حکومت نے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

Image
صوبے میں اںٹر بورڈ کے امتحانات 6 جولائی سے شروع ہوں گے، تعلیمی سال کا آغاز یکم جون سے ہوگا حمد علی   منگل  21  اپریل  2020   23:53 کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2020ء)  سندھ حکومت نے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا، صوبے میں اںٹر بورڈ کے امتحانات 6 جولائی سے شروع ہوں گے، تعلیمی سال کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تعلیمی سیشن  2020-21ء کے لیے سکولوں اور کالجز کا امتحانی شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات یکم جون سے 15 جون تک ہوں گے۔ سندھ میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15 جون سے شروع ہوں گے۔ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 6 جولائی سے شروع ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانی نتائج 15 جون کو ، دسویں جماعت کے امتحانی نتائج 15 اگست، ویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان 60 روز میں، بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج 15 ستمبر جبکہ گیارویں جماعت کے نتائج 60 روز بعد جاری کیے جائیں گے۔ مزید ب...

امریکہ میں ایک ہی دن میں کورونا سے مزید 2700 سے زائد افراد ہلاک

Image
امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2700 سے زائد کورونا کے مریض جان کی بازی ہار گئے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر بدھ 22 اپریل 2020 06:28 واشنگٹن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اپریل 2020ء)  امریکہ  میں ایک ہی دن میں  کورونا  سے مزید 2700 سے زائد افراد  ہلاک۔  امریکہ  میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2700 سے زائد  کورونا  کے مریض جان کی بازی ہار گئے چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق  امریکہ  میں  کورونا  کے باعث ہلاکتوں کا ایک اور خوفناک ترین دن گزرا ہے جس میں مہلک وائرس سے 2700 سے بھی زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔