مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

سعودی عرب کا پاکستانی مزدوروں کو تین ماہ تک تنخواہ کی ادائیگی کا اعلان

سعودی عرب نے انٹری اور ایگزیکٹ ویزوں کی مدت بھی بڑھا دی


مقدس فاروق اعوان بدھ  اپریل  10:43



 ریاض اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 22 اپریل2020ء سعودی عرب نے پاکستانی مزدوروں کو تین ماہ تک تنخواہ کی ادائیگی کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی محنت کشوں کودرپیش مسائل کا نوٹس لے لیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے اس حوالے سے سعودی وزیر برائے افرادی قوت عبداللہ بن نصیر سے ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ کیا۔
انہوں نے پاکستانی مزدوروں اور لیبر کمیونٹی کو درپیش مسائل اور اس کے ممکنہ حال پر تفصیلی مشاورت بھی کی۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر قسم کی ضروریات پوری کرنا چاہتے ہیں ۔معاون خصوصی نے سعودی وزیر سے پاکستانی مزدوروں سے تعاون بڑھانے اور وطن واپسی کے لیے خصوصی اقدامات کی درخواست بھی کی۔
اس کے ساتھ سعودی عرب نے انٹری اور ایگزیکٹ ویزے کی مدت بڑھانے کا اعلان کیا۔
سعودی وزیر نے کہا کہ دسمبر تک پاکستانی مزدوروں کے ویزوں کی توسیع بالکل مفت ہوگی۔سعودی کمپنیاں آئندہ تین ماہ تک محنت کشوں کو ملازمت سے برطرف بھی نہیں کریں گی۔سعودی وزیر کے مطابق تمام ملازمین کو تین ماہ تک تنخواہ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا گا جبکہ برطرف ملازمین سے بھی تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی محنت کشوں کو مکمل تنخواہ اور بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔
قبل ازیں  سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے غیرملکی کھاتے داروں سے کہاہے کہ اگر ان میں سے کسی ایک کا اکاؤنٹ اقامے کی میعاد ختم ہونے پر بند کردیا گیا ہو تو وہ بینک سے رابطہ کرکے اکاؤنٹ کھلوانے کی کارروائی کریں۔ ساما اس سے قبل تمام سعودی بینکوں کو تحریری طور پر مطلع کرچکی ہے کہ اگر کسی کا قومی شناختی کارڈ یا اقامہ ختم ہوجانے کی وجہ سے بینک اکاؤنٹ بند کردیا گیا ہو تو اسے کھول دیا جائی- اے ٹی ایم کارڈ کسی کا ختم ہوگیا ہو یا ختم ہونیوالا ہوتو 10 شوال 1441 ھجری تک اس میں توسیع کردی جائے۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور