مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

سندھ حکومت نے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

صوبے میں اںٹر بورڈ کے امتحانات 6 جولائی سے شروع ہوں گے، تعلیمی سال کا آغاز یکم جون سے ہوگا

حمد علی منگل  اپریل  23:53



کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2020ء)  سندھ حکومت نے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا، صوبے میں اںٹر بورڈ کے امتحانات 6 جولائی سے شروع ہوں گے، تعلیمی سال کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تعلیمی سیشن 
2020-21ء کے لیے سکولوں اور کالجز کا امتحانی شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات یکم جون سے 15 جون تک ہوں گے۔ سندھ میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15 جون سے شروع ہوں گے۔ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 6 جولائی سے شروع ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانی نتائج 15 جون کو ، دسویں جماعت کے امتحانی نتائج 15 اگست، ویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان 60 روز میں، بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج 15 ستمبر جبکہ گیارویں جماعت کے نتائج 60 روز بعد جاری کیے جائیں گے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ یکم سے تیسری جماعت کے طلبہ کا تحریری ٹیسٹ اور جائزہ لینے کے بعد انہیں پروموٹ کیا جائے گا۔ جبکہ صوبے بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں اور کالجوں میں تعلیمی سال یکم جون سے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس پھیلنے کے بعد سندھ میں مارچ کے ماہ میں بھی تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے۔ بعد ازاں اعلان کیا گیا کہ صوبے کے تعلیمی ادارے 30 مئی تک بند رہیں گے، جبکہ یہ تعطیلات گرمیوں کی تعطیلات تصور ہوں گی۔ حالات بہتر ہونے کی صورت میں یکم جون سے صوبے کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا جائے گا۔
                                                 

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور