مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 ہزار سے زیادہ ہو گئی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1409 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 41 افراد مہلک وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں، بھارتی وزارت صحت

 

بھارت(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-23اپریل2020ء) چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس نے اس پاکستان اور بھارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ بھارت میں بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 21 ہزار سےتجاوز کر گئی ہے جس کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ شاید بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے تباہی میں اضافہ ہو گا۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1409 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 41 افراد مہلک وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں۔
بھارت میں متاثرہ افراد میں سے اب تک 681 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دوسری جانب 4257 افراد صحت یاب ہو کر ہسپتالوں سے اپنے گھروں میں بھی جا چکے ہیں۔
بھارتی ریاست مہاراشٹرا ابھی تک سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ مہاراشٹرا میں سے کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 5652 ہے جبکہ ابھی تک 269 افراد کورونا کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔مہاراشٹرا میں ابھی تک کورونا وائرس نے سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے۔ ملک میں جاری کورونا وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت میں بھی دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح لاک ڈاؤن جاری ہے جس میں کچھ دن قبل 3 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے شہریوں سے درخواست بھی کی تھی کہ وہ ایک دوسرے سے نہ ملیں اور کسی بھی قسم کے عوام اجتماع میں شرکت سے گریز کریں۔ خیال رہے کہ کوروناو ائرس کی وجہ سے دنیا بھر کے متاثرہ افراد کی تعداد 26 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 1 لاکھ 86 ہزار افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور