مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

میری استاد محترم مولانا طارق جمیل صاحب سے بات ہوئی ہے،گرنے کی وجہ سے 2گھنٹے تک خون بہا،استاد جی کی طبعیت انتہائی ناساز ہے، میری تمام امت مسلمہ سے درخواست ہے کہ ان کی صحت کے لئے دعا کریں، مولانا عمران بشیر

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک                                         

 لاہور تازہ ترین اخبار-02جون-2020ء پاکستان کے معروف


مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل اپنے گھر میں گر پڑے اور ان کے چہرے پرچوٹیں لگ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وہ بلڈ پریشر کم ہونے کی وجہ سے گر پڑے تھے جس کے بعد ان کا چہرہ زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس حوالے سے ان کے تبلیغی ساتھی مولانا عمران بشیر نے بھی ٹویٹر پیغام میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مولانا طارق جمیل اپنے گھر میں گر کر زخمی ہو گئے ہیں۔
پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری ابھی مولانا طارق جمیل صاحب سے ٹیلیفون پر بات ہوئی ہے، گرنے کی وجہ سے ان کو چوٹ آئی ہے جس کے بعد 2 گھنٹے تک ان کا خون بہتا رہا ہے۔ مولانا عمران بشیر نے اس موقع پر امت مسلمہ سے دعا کی اپیل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا کی طبیعت تشویشناک ہے، میری تمام امت مسلمہ سے درخواست ہے کہ ان کی صحت کے لئے دعا کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور