مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

وزیراعظم کو گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے دونوں 

مصنوعات پر اضافی لیوی عائد کرنے کی تجویز دے دی گئی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2020ء) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، وزیراعظم کو گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے دونوں مصنوعات پر اضافی لیوی عائد کرنے کی تجویز دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم کو گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے پٹرولیم مصنوعات پر اضافی لیوی عائد کرنے کی تجویز دی گئی، جس کی منظوری کی صورت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ حکومت کیلئے گردشی قرضے میں مسلسل اضافہ بہت بڑی سر درد بنا ہوا ہے۔ گردشی قرضے میں کمی کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں، گردشی قرضے کے بتدریج خاتمے کیلئے وزیراعظم کو تجویز دی گئی ہے کہ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 5 روپے فی لٹر کی اضافی لیوی عائد کر دی جائے۔
بتایا گیا ہے کہ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی سالانہ کھپت 20 ارب ڈالر ہے اور اضافی لیوی عائد ہونے سے حکومت کو سالانہ 100 ارب روپے وصول ہوں گے۔
وفاق اور صوبوں کے بقایا جات گردشی قرضے کی کل رقم کا 26 فیصد ہیں، ان بقایا جات کو ریکور کر کے گردشی قرضے اور بینکوں کو مارک اپ پیمنٹس میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ وزیر اعظم کو یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ وفاق اور صوبے بجلی کے شعبے میں دی جانے والی سبسڈیز اور گردشی قرضے کا بوجھ آپس میں یکساں تقسیم کرنے کیلئے طریقہ کار مرتب کریں۔ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے تاحال کسی تجویز کی منظوری کا فیصلہ نہیں کیا۔
تاہم اگر وزیراعظم پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں اضافے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو ایسے میں 2 مصنوعات پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔ یہاں واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم مئی سے 30 روپے فی لیٹر تک کمی کی جا چکی ہے۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 27روپے15 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے کمی کر دی گئی ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 81روپے58 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 27روپے15پیسے کمی کے بعد80روپے10پیسے، مٹی کا تیل 30 روپے کمی کے بعد 47 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور