مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

بھارت! کوئی حماقت نہ کرنا، ہم تیار ہیں، منہ توڑ جواب ملے گا: شاہ محمود قریشی

بھارت کا سرجیکل اسڑائیک کا ڈرامہ ناکام ہوچکا ہے، اب فالس فلیگ آپریشن کے بہانے تلاش کر رہا ہے: وزیر خارجہ

بھارت! کوئی حماقت نہ کرنا، ہم تیار ہیں، منہ توڑ جواب ملے گا: شاہ محمود ..                                   
اسلام آباد  31 مئی2020ءبھارت کوئی حماقت نہ کرنا ورنہ منہ توڑ جواب ملے گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے کوئی حماقت کی تو اسے منہ توڑ جواب ملے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا سرجیکل اسڑائیک کا ڈرامہ ناکام ہوچکا ہے، اب بھارت فالس فلیگ آپریشن کے بہانے تلاش کر رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا ہے اور جاسوسی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی ہے۔ بھارتی ڈرون سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 700 میٹر تک پاکستانی حدود کے اندر آیا جسے مار گرایا گیا۔ وزیرِ خارجہ نے کہا کہ بھارت کا سرجیکل اسڑائیک کا ڈرامہ ناکام ہوچکا ہے اور اب وہ فالس فلیگ آپریشن کے بہانے تلاش کر رہا ہے لیکن ایسی صورت میں بھارت کو اسکی حماقت کا منہ توڑ جواب ملے گا ، لداخ میں بھی بھارت ناکام ہوا اور کشمیرمیں بھی بھارت کی پالیسی ناکام ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی پالیسی ناکام ہوگئی، اندرونی معاملات سے بچنے کیلئے بھارت یہ سب کر رہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے بھارت کو پیغام دیا کہ کوئی بھی حماقت نہ کی جائے، لداخ میں بھی بھارت ناکام ہوا ہے، بھارتی میڈیا بھی اپنی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کر رہا ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ اندرونی معاملات سے بچنے کے لئے بھارت یہ سب کررہا ہے، نریندرمودی کی پالیسی فیل ہوچکی ہے۔
آج بھارتی میڈیا بھی اپنی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کررہا ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر بھی اب یہ آنا شروع ہوگیا ہے کہ بھارتی نیشنل سیکورٹی ایڈاوائزر کی پالیسی سے بھارتی فوج مطمئن نہیں۔ بھارتی فوج سمجھتی ہے کہ اسے بند گلی میں دھکیلا جارہا ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ جو راستہ بھارتی حکومت اپنا رہی ہے وہ غلط ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور