مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے سے بھی زائد کمی کا امکان، سمری تیار کر لی گئی

ٹرول 7 روپے 6 پیسے لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل 9 روپے 37 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 11 روپے 88 پیسے سستا کرنے کی سفارش، اوگرا نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے سے بھی زائد کمی کا امکان، سمری ..                                    
اسلام آباد  30 مئی2020ء پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے سے بھی زائد کمی کا امکان، سمری تیار کر لی گئی، پٹرول 7 روپے 6 پیسے لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل 9 روپے 37 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 11 روپے 88 پیسے سستا کرنے کی سفارش، اوگرا نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ گراوٹ کے بعد پاکستان میں بھی عوام کو مسلسل تیسرے ماہ ریلیف دیے جانے کا امکان ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے اوگرا نے خصوصی سمری تیار کر کے منظوری کیلئے پٹرولیم ڈویژن بھیج دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے 88 پیسے فی لیٹر تک کمی کرنے کی سمری تیار کی گئی ہے ۔
اوگرا کی جانب سے پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی سمری کے مطابق پٹرول 7 روپے 6 پیسے لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل 9 روپے 37 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 11 روپے 88 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی ہے۔
جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ اوگرا کی سمری کا جائزہ لینے اور وزیراعظم سے منظوری لینے کے بعد یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے حتمی اعلان کرے گی۔ جبکہ بتایا گیا ہے کہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت پیدا ہونے کی اطلاعات ملنے کے بعد متعلقہ حکام متحرک ہوگئے ہیں۔ پٹرولیم کمپنیوں سے ذخائر کی موجودہ صورتحال اور گزشتہ 3 ماہ کی خرید و فروخت کے اعداد و شمار طلب کیے گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی سے ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی آ سکتی ہے۔ تاہم اس کیلئے خود حکومت کو متحرک ہو کر اقدامات کرنا ہوں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور