مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

پاک فوج کا تربیتی طیارہ مشاق گجرات میں گر کر تبا ہ

حادثے میں انسٹرکٹر مینجر عمر اور تربیتی پائلٹ لیفٹیننٹ فیضان شہید ہو گئے

پاک فوج کا تربیتی طیارہ مشاق گجرات میں گر کر تبا ہSalman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی
 پیر  اپریل  10:42







گجرات (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 13 اپریل 2020 ء ) پاک فوج کا تربیتی طیارہ  مشاق گجرات میں گر کر تبا ہ ہو گیا ، 2 پائلٹ شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کا تربیتی طیار گر کر تباہ ہو گیا جس میں دو پائلٹ شہید ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں انسٹرکٹر مینجر عمر اور تربیتی پائلٹ لیفٹیننٹ فیضان شہید ہو گئے۔
میجر عمر کا تعلق  گجرات جبکہ لیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلرکہار سے تھا۔ آئی ایس پی آرکی جانب سے بتایا جا رہا  ہے  کہ طیارہ  معمول کے مطابق پرواز پر تھا ، گر کر تباہ ہو گیا ، دو پائلٹ شہید ہو گئے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے اس سے قبل اسلام آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کرتباہ ہو گیا۔
ترجمان پاک فضائیہ نے بھی طیارہ گرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
پاک فضائیہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ تیارہ ایف-16 تھا۔اس افسوسناک واقعے میں پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی شہید ہو گئے تھے ۔اسلام آباد کے رہائشیوں کے لیے مارچ کے مہینے میں شہر کی فضاؤں میں جیٹ طیاروں کی آوازیں اور اڑان کوئی غیر معموملی بات نہیں۔11 مارچ کی صبح اسلام آباد کےمعروف تجارتی مرکز آبپارہ میں  دکاندار  جب  گاہکوں  سے  بھاؤ  تاؤ  کر رہے تھے تو اس دوران جنگی جہازوں کی آوازیں فضامیں گونجیں۔
اردو نیوز کی رپورٹ  کے مطابق ایک شہری نے بتایا کہ جب جہاز فضا میں بلند ہوا تو ہم آبپارہ مارکیٹ سے دیکھ رہے تھے۔پھر وہ سیدھا نیچے کی جانب آیا۔ہم خوفزدہ ہو گئے کیونکہ وہ نیچے آ رہا تھا۔پھر ہم نے جہاز کو واپس اوپر اٹھتے نہیں دیکھا۔چند ہی سیکنڈ میں زمین ہلی اور جس جگہ دھواں اٹھتا دکھائی دیا تو ہم نے جائے حادثے کی طرف دوڑ لگا دی۔ایک اور عینی شاہد کے مطابق جب وہ حادثے کی جگہ پہنچے تو علاقے میں ہائی ٹرانسمیشن لائن گری ہوئی تھی،درخت اور بجلی کے کھمبے ٹوٹ ہوئے تھے۔طیاروے کے ٹکڑوں سے دھواں اُٹھ رہا تھا۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور