مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری کو کی گئی اپیل میں کیا کہا؟




وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری کو کی گئی اپیل میں کیا کہا؟



وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری کو کی گئی اپیل میں کیا کہا؟

عمران خان



وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اتوار کو عالمی مالیاتی اداروں، عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ وسائل کی کمی کا شکار مقروض ترقی پذیر ممالک کو کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیں۔
وزیر اعظم نے ترقی پذیر ممالک کو قرضوں میں ریلیف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک اور ترقی پذیر ممالک میں کورونا سے نمٹنے کے لیے دو مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک کے برعکس ترقی پذیر ممالک میں اقدامات کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھوک سے مرنے سے بھی بچانا ہے کیونکہ یہاں کورونا کے چیلنج کے ساتھ ساتھ معیشت کے مسائل بھی ہیں۔’
’ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے وسائل میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ امریکہ نے کورونا سے نمٹنے کے لیے 2.2 ٹریلین ڈالر کا پیکج دیا، جرمنی نے ایک ٹریلین یوروز جبکہ جاپان نے ایک ٹریلین ڈالرز کا پیکج دیا ہے۔ دوسری جانب 22 کروڑ آبادی والا ملک پاکستان اپنی عوام کو آٹھ ارب ڈالر کا پروگرام دے سکا ہے۔‘
عمران خان کا کہنا تھا کہ جو مسئلہ پاکستان کو درپیش ہے اسی نوعیت کے مسائل کا سامنا دیگر ترقی پذیر ممالک کو ہے۔ ’پاکستان اور اس جیسے دیگر ممالک کا مسئلہ وسائل کی کمی ہے۔ ہمارے پاس مزید اتنے وسائل نہیں ہیں جو ہم پہلے سے دباؤ کے شکار صحت کے نظام اور لوگوں کو بھوک سے بچانے پر صرف کر سکیں۔‘
انھوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے اعلان کردہ صحت پیکج اتنے ہیں جتنا ترقی پذیر ممالک میں عموماً صحت کا سالانہ بجٹ نہیں ہوتا۔
’ہمارے پاس وسائل اور پیسے کی کمی ہے۔ اسی لیے میں عالمی رہنماؤں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور عالمی معاشی اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ترقی پذیر ممالک کو کورونا کے چیلنج سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے قرضوں میں ریلیف کا ایک لائحہ عمل ترتیب دیں۔‘23:57 12 اپريل 2020

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور