مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

کورونا وائرس کی ویکسین ستمبر تک تیار ہوجائے گی

کورونا وائرس کی ویکسین ستمبر تک تیار ہوجائے گی

ویکسین کی کامیابی کا امکان 80 فیصد ہے، ہر ہفتے موصول ہونے والے ڈیٹا کی بنیاد پر ویکسین کی تیاری کا کام جاری ہے، 2 ہفتوں تک انسانوں پر تجربات کا آغاز کر دیا جائے گا: آکسفورڈ یونیورسٹی کی ریسرچ ٹیم کا دعویٰ  (احمد علی ہفتہ 11 اپریل 2020 22:10)

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اپریل2020ء) آکسفورڈ یونیورسٹی کی ریسرچ ٹیم کا دعویٰ ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین ستمبر تک تیار ہوجائے گی، ویکسین کی کامیابی کا امکان 80 فیصد ہے، 2 ہفتوں تک تجربات کا آغاز کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی قدیم ترین برطانوی یونیورسٹی آکسفورڈ کے ماہرین کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کی ریسرچ ٹیم کی سربراہ پروفیسر سارہ کا کہنا ہے کہ ویکسین کی کامیابی کے 80 فیصد امکانات ہیں۔ توقعات ہیں کہ یہ ویکسین پہلے سے زیادہ موثر ہوگی۔ برطانوی میں لاک ڈاون کے باعث تجربات کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، تاہم اس ویکسین کا انسانوں پر تجربہ 2 ہفتوں تک شروع کر دیا جائے گا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی ریسرچ ٹیم ہر ہفتے موصول ہونے والے ڈیٹا کی بنیاد پر ویکسین تیار کر رہی ہے، امید ہے ستمبر تک ویکسین کی تیاری مکمل ہو جائے گی۔
جبکہ دوسری جانب روس، امریکی، چینی اور یورپی ممالک کے سائنسدان بھی کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کیلئے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد بھی 17 لاکھ سے زائد ہو چکی۔ امریکا کرونا وائرس ہلاکتوں کے اعتبار سے دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا، دنیا کے سب سے طاقتور ملک میں اب تک 19 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے، 5 لاکھ سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
امریکا کے علاوہ اٹلی، اسپین، فرانس اور جرمنی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک ہیں۔ فی الحال دنیا کے بیشتر ممالک لاک ڈاون کے ذریعے اس مہلک وبا پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ لاک ڈائون جلدی ہٹایا گیا تو کورونا کی وبا تباہ کن حد تک دوبارہ نمودار ہوسکتی ہے۔ اس لیے تمام ممالک کو پابندیوں میں نرمی لانے کے بارے میں احتیاط برتنی چاہیے۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور