مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا لاک ڈاﺅن میں مرحلہ وار نرمی پر غور

ٹرانسپورٹ اور صنعتوں کے لیے بنائی گئی حکمت عملی کو کل اجلاس میں پیش کیا جائے گا.اسدعمر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا لاک ڈاﺅن میں مرحلہ وار نرمی پر غور
Mian Nadeem میاں محمد ندیم               اتوار  اپریل  23:55
 اسلام آباد اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اپریل۔2020ء کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے اور لاک ڈاﺅن کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تجاویز کو حتمی شکل دے دی ہے جسے پیر کو قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس اتوار کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ سمیت دیگر تمام امور کو تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریتائرڈ اعجاز شاہ، وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر، وزیر توانائی عمر ایوب خان، وزیر برائے معاشی امور خسرو بختیار، وزیر برائے قومی خوراک و سیکیورٹی فخر امام، معید یوسف، تانیکہ ایدروس، عبدالرزاق داﺅد اور دیگر نے بھی شرکت کی.
اجلاس کے دوران پیر کو وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جانے والی تجاویز کو حتمی شکل دی گئی اجلاس کے دوران وائرس کے ملک بھر میں پھیلاﺅاس کے سماجی اور معاشی اثرات، طبی آلات اور ہسپتالوں کی صورتحال سمیت مختلف امور کے حوالے سے تجاویز زیر غور آئیں. اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں 26فروری کو ملک میں پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد سے اب تک 47دنوں کی صورتحال کے تناظر میں منفی اور مثبت پہلوﺅں کا تفصیلی جائزہ لے کر کل ہونے والے اجلاس کے لیے تجاویز کو حتمی شکل دی گئی.اس سلسلے میں خصوصی طور پر 30اپریل تک طبی سہولیات اور ادویہ، ٹیسٹنگ کٹس سمیت تمام ضروری اشیا کی ترسیل اور ان کی دستیابی یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اجلاس میں وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ مقامی سطح پر گنجان آباد علاقوں میں وائرس کی تیزی سے منتقلی کے سبب اس کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے.اجلاس میں کہا گیا کہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ لیبارٹری پر پڑنے والے دباﺅکی بھی مینجمنٹ کی جائے اور اس سلسلے میں حفاظتی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے. اس دوران اب تک کیے گئے اقدامات کی افادیت جانچنے کے لیے ملک میں پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد سے اب تک دنیا بھر کے ساتھ ساتھ خطے کے بھی ڈیٹا کا بغور جائزہ لے کر پاکستان سے موازنہ کیا گیا نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس میں کہا گیا کہ اب تک ملک میں بھر میں لاک ڈاﺅن اور سماجی فاصلوں جیسے حفاظتی اقدامات کی بدولت پاکستان دنیا بھر کے تجربات سے سیکھ کر درست سمت میں گامزن ہے.دوران اجلاس وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے تمام صوبوں کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا گیا اس موقع پر لاک ڈاﺅن میں مرحلہ وار نرمی کے مختلف پہلوﺅں کا بھی جائزہ لیا گیا اور وزیر صنعت نے مقامی ٹرانسپورٹ اور صنعتوں کے لیے بنائی گئی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا اور اس منصوبے کو کل اجلاس میں پیش کیا جائے گا.

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور