مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

سعودی حکومت کو پاکستان کی اہمیت کا احساس ہو گیا

پاکستانی فوج سعودی عرب کے 700 بلین ڈالر کے اثاثوں کی حفاظت کر رہی ہے،سینئر صحافی ہارون رشید نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو قرض کی واپسی کے لیے ایک سال کی مہلت دینے کی وجہ بتا دی


لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین.18 اپریل 2020ء ) ۔سعودی عرب نے پاکستان کو قرض کی واپسی کے لیے ایک سال کی مہلت دے دی ہے اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو اچانک یہ احساس ہوا کہ ہمیں پاکستان کی ضرورت ہے جس کے بعد انہوں نے بدھ کی رات کو ایک اہم فیصلہ کیا۔سعودی عرب کو اگر اپنا دفاع کرنا ہے تو وہ امریکی نہیں بلکہ پاکستان کرے گا اور ترک اس میں شامل ہوں گے۔
اللہ نہ کرے وہ وقت آئے،لیکن اگر وہ وقت آگیا تو پاکستانی فوج لڑے گی۔اور اس دن تاریخ بدل جائے گی۔ہارون رشید کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب نے 20 ملین ڈالر کا معاہدہ تو کیا تھا لیکن اس کے بعد ہمیں کولالمپورسمٹ کے لیے تنگ کیا گیا۔لیکن اب سعودی عرب کو احساس ہو گیا ہے کہ ہمارے پاس جو 700 بلین ڈالر کا اسلحہ ہے اس کی حفاظت تو پاک آرمی کرتی ہے ۔
اس کے ایڈوائزر پاکستانی ہیں۔اور پاکستان میں سعودی عرب کے ساتھ انصاف کا معاملہ کیا اور کہا کہ یمن کے ساتھ جنگ میں ساتھ نہیں دیں گے۔لیکن اگر سعودی عرب کی سر زمین کو کوئی میلی آنکھ سے دیکھے تو اس کی گردن اڑا کر رکھ دیں گے۔سعودی عرب کو پاکستان کی اہمیت کا احساس ہوگیا ہے جو کہ ایک بڑی خوشخبری ہے۔سعودی عرب اب پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرے گا جس سے مزید در کھلیں لیں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ 20 ارب ڈالرز کے معاہدوں کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی کابینہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ 20 ارب ڈالر کے معاہدوں کی منظوری دے دی ہے۔ سفیر نواف سعید المالکی نے بتایا کہ گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیاں آٹھ معاہدوں اور ایم اور یوزپر دستخط ہوئے تھے، 20 ارب ڈالر کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ 8 ارب ڈالرز کی لاگت سے آئل ریفائنری کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
کھیل، میٹرولوجی ، پیٹروکیمیکل سیکٹر اوربجلی کی پیداوار ،آئی، توانائی ،متبادل انرجی ، معدنیات سمیت دیگر کئی منصوبوں پر ایم او یوز پر دستخط ہوئے تھے۔سعودی سفیر کی جانب سے کہا گیا کہ یہ تمام معاہدے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ کے موقع پر کئے گئے تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور