مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

جہانگیر ترین کی وزیراعظم سے ملاقات کی کوشش، عمران خان ملاقات کیلئے تیار نہیں

عمران خان کی ناراضگی کے ڈر سے کوئی رہنما جہانگیر ترین کے حق میں سامنے نہیں آنا چاہتا ، عبدالقادر کا دعویٰ

جہانگیر ترین کی وزیراعظم سے ملاقات کی کوشش، عمران خان ملاقات کیلئے ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 10 اپریل 2020 ء ) صحافی عبدالقادر نے دعویٰ کیا ہے کہ رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی کوشش کی ہے، عمران خان ملنے کو تیار نہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ویڈیو بیان میں عبدالقادر کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور عمران خان کے درمیان تعلقات ٹھیک ہوتے نظر نہیں آرہے،رہنما تحریک انصاف جہانگیرترین نے عمران خان سے ملاقات کی کوشش کی ، جہانگیر ترین عمران خان سے تفیصلی بات کرنا چاہتےتھے، تاکہ خود کو اس سارے معاملے سے کلیئر کر سکیں۔
  عمران خان نے ملاقات سے انکار کر دیا ۔ عبدالقادر کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کاکوئی رہنما کسی چینل پر جہانگیر ترین کے سامنے آنے کو تیار نہیں اور انہیں نظر انداز کررہے ہیں۔
عبدالقادرکا کہنا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین سے متعلق کابینہ کو ا عتماد میں لیا اور جہانگیر ترین کے کردار پر اظہار افسوس بھی کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ رہنما تحریک انصاف اس لیئے جہانگیر ترین کی حمایت نہیں کر رہے کیونکہ وزیراعظم نے ایجنسیوں کے ڈیٹا کے مطابق فیصلہ لیا۔ اور رہنما عمران خان کی ناراضگی سے ڈرتے ہوئے جہانگیر ترین کو سپورٹ نہیں کررہے۔
واضح رہے آٹے چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ کے نتیجے میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کیے جانے والے غیر معمولی اقدامات اور تبدیلیوں کے بعد پنجاب اور وفاق میں میں جہانگیر ترین کے قریبی سمجھے جانے والے وزراء ،بیوروکریٹس اور پی ٹی آئی کے تنظیمی عہدیداروں کے حوالے سے بھی اہم تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے اینٹی ترین لابی کی جانب سے وزیراعظم پر دباؤ بڑھایا جارہا ہے جب کہ یہ کوشش بھی کی جارہی ہے کہ جہانگیر ترین کی جانب سے بنائے گئے 300 ارب روپے مالیت کے وزیراعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام پر نظر ثانی کر کے اس میں ترامیم کر ائی جائیں۔پاکستان تحریک انصاف اور اور حکومت کے باخبر افراد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت میں موجود جہانگیر ترین مخالف لابی نے وزیراعظم عمران خان اور ان کے قریبی حلقوں کو تجویز دی ہے کہ جس طرح جہانگیرترین نے لابنگ کرکے چینی ایکسپورٹ اور سبسڈی کے فیصلے کرائے اور ویسے ہی انہوں نے اپنے افراد کو اہم حکومتی عہدوں پر تعینات کرایا،لہذا ان کو ہٹایا جائے۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک