مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

­سیالکوٹ کے تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ میں میزبان نے گھر آئے میاں بیوی کو ان کے دو معصوم بچوں سمیت قتل کر دیا

سیالکوٹ کے تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ میں میزبان نے گھر آئے میاں بیوی کو ان کے دو معصوم بچوں سمیت قتل کر دیا


سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2020ء) سیالکوٹ کے تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ میں میزبان نے گھر آئے میاں بیوی کو ان کے دو معصوم بچوں سمیت قتل کر دیا۔

مقامی افرادکے مطابق لاہور کا رہائشی سعید جمیل اپنی اہلیہ سدرہ،12سالہ بیٹے احمد سعید اور 10سالہ بیٹے عبدالرحیم کے ساتھ ڈسکہ کے رہائشی محمد ظفراللہ کے گھر مہمان آیا ہوا تھا کہ ملزم محمد ظفراللہ نے اپنے ہمراہی ملزمان کے ہمراہ مل کر چھریوں کے وار کر کے چاروںکو موت کے گھاٹ اُتار دیا ہے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) مستنصر فیروز، ڈی ایس پی سرکل ڈسکہ اور ایس ایچ او سٹی ڈسکہ موقع پر پہنچ گئے ۔ ملزم ظفراللہ کو پولیس نے بروقت کاروائی کر کے گرفتار کر لیا ہے اورتحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کا کہنا ہے کہ اس سنگین واردات میں ملوث تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور