مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

بین الاقوامی مرکز فلکیات نے بیشتر اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بتا دی

زیادہ تر ممالک بشمول خلیجی ممالک میں ماہ مقدس کا چاند 23 اپریل کو نظر آنے کے واضح امکانات، پاکستان میں رمضان کا آغاز 25 اپریل کو ہونے کا امکان


دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل 2020) بین الاقوامی مرکز فلکیات نے بیشتر اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بتا دی، زیادہ تر ممالک بشمول خلیجی ممالک میں ماہ مقدس کا چاند 23 اپریل کو نظر آنے کے واضح امکانات، پاکستان میں رمضان کا آغاز 25 اپریل کو ہونے کا امکان۔ خلیج ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مرکز فلکیات نے بتایا ہے کہ دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک میں رمضان المبارک 24 اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
خلیجی اور دیگر اسلامی ممالک میں 23 اپریل بروز جمعرات کو ماہ مقدس کا چاند نظر آ جانے کے امکانات کافی واضح ہیں، یوں 24 اپریل بروز جمعہ کو ان ممالک میں یکم رمضان المبارک ہوگی۔ جبکہ پاکستان میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی اعلان کر چکے ہیں کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو نظر آئے گا، یوں ملک میں ماہ مقدس کا آغاز 25 اپریل سے ہوگا۔
دوسری جانب کچھ روز قبل متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان بھی کیا گیا تھا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ناصرف عید الفطر، بلکہ متحدہ عرب امارات میں سال 2020 کے لیے رمضان المبارک اور عید الاضحیٰ کی تاریخوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ بتایا گیا کہ عرب یونین اسپیس سائنس کے رکن ابراہیم الجروان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل بروز جمعہ سے ہوگا، ماہ مبارک کا چاند 23 اپریل کو نظر آئے گا۔
جبکہ متحدہ عرب امارات میں عید الفطر 23 مئی 2020 بروز ہفتہ کو ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ 31 جولائی 2020 بروز جمعہ کو ہونے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ناصرف متحدہ عرب امارات بلکہ دیگر خلیجی ممالک میں بھی مذکورہ تاریخوں پر ہی رمضان المبارک کا آغاز اور عید الفطر اور عید الاضحیٰ ہوگی۔ یہاں یہ واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث امکان ہے کہ اس مرتبہ دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک میں نماز تراویح کے اجتماعات کا انعقاد شاید ممکن نہ ہو پائے۔
اس وقت متحدہ عرب امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں مساجد میں نمازوں کے اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ جبکہ موجودہ صورتحال میں مسلمانوں کے 2 مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی اس وقت کرفیو نافذ ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور