مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

پٹرول کی قیمت میں 20روپے کمی کا امکان

حکومت نے رواں ماہ 28 ڈالر 51 سینیٹ فی بیرل تیل خریدا،پیٹرول کی قیمتوں پر عوام کو 20 روپے سے زائد کا ریلیف دیا 
جاسکتا ہے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 17 اپریل2020ء) پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پریشان حال عوام کے لیے بڑی خوشخبری آئی ہے،پیٹرول کی قیمتوں پر عوام کو 20 روپے سے زائد کا ریلیف دیا جاسکتا ہے۔حکومت نے رواں ماہ 28 ڈالر 51 سینیٹ فی بیرل تیل خریدا تھا۔درآمدی تیل کی لاگت 36 ڈالر 33 سینٹ فی بیرل بنتی ہے۔
پٹرول کی فی لیٹر قیمت 35 روپے 25 پیسے بنتی ہے۔حکومت پیٹرول پر 35 روپے ٹیکس وصول کرتی ہے۔ٹیکس شامل کرکے پٹرول کی قیمت 70 روپے 25 پیسے فی لیٹر بنتی ہے۔جبکہ اس وقت پیٹرول کی قیمت عوام کے لیے 97 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔لہذا امید ظاہر کی جارہی ہے کہ عوام کو پٹرول پر 20 روپے سے زائد کریں دیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب لاک ڈائون میں نرمی کے بعد سے کاروبار زندگی جزوی طور پر بحال ہوگئی ہے ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے لاک ڈائون میں نرمی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں بھی قدرے بہتری آنے کے امکانات ہیں ،ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل ترسیل جاری ہے، آئل انڈسٹری ذرائع کے مطابق لاک ڈائون کے نتیجے میں ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت کم ہوگئی تھی جس کے باعث اپریل میں خام تیل،پٹرول اور ڈیزل کی در آمد معطل کردی گئی جبکہ بعض مقامی ریفائنریوں کو بھی اپنی پیداواری سرگرمیاں معطل کرنا پڑیں،تاہم اب پٹرولیم مصنوعات اور خاص کر ڈیزل و پٹرول کی کھپت میں بہتری آنے کے امکانات ہیں ۔
دوسری جانب وزارت توانائی و پٹرولیم ڈویژن نے پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کیلئے بھی تمام تر ضروری اقدامات کر لیے ہیں۔ بائیکو ریفائنری نے اپنی پیداواری سرگرمیاں دوبارہ بحال کردی ہیں جبکہ پاکستان ریفائنری میں بھی پیداوار کا عمل جاری ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور