مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

امریکہ میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، کورونا کے مزید 1500 سے زائد مریض ہلاک

گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں کورونا سے 1509 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں
مجموعی تعداد 23 ہزار 640 ہو گئ
امریکہ میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، کورونا کے مزید 1500 سے زائد مریض ہلاک
واشنگٹن اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل 2020ء امریکہ میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، کورونا کے مزید 1500 سے زائد مریض ہلاک۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں کورونا سے 1509 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، مجموعی تعداد 23 ہزار 640 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد میں بدستور اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے امریکہ میں یومیہ 1 ہزار سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی جا رہی ہیں جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی کل تعداد 23 ہزار سے بھی زائد ہو چکی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1509 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد ملک میں مہلک وائرس سے ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 23 ہزار 640 تک جا پہنچی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 5 لاکھ 86 ہزار 941 ہو گئی ہے جبکہ 36 ہزار 948 افراد وائرس کے خلاف جنگ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا کے 12 ہزار 773 مریض انتہائی تشویشناک حالت میں مبتلا ہیں۔ 

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور