Posts

Showing posts from June, 2020

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

حکومت کا 1 ہزار کورونا مریضوں پر ایکٹی مرا انجکشن کے ٹرائل کا فیصلہ

Image
وزیر اعلی پنجاب نے ایکٹی مرا انجیکشن کے 1000 کورونا مریضوں پر ٹرائلز کی منظوری دے دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی پریس کانفرنس لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔10 جون2020ء)  لاہور  سمیت  پنجاب  بھر میں  کورونا  وائرس کی وبا خطرناک حد تک پھیل رہی ہے ۔لاہور  میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  کورونا  سے مزید 15 افراد  جاں بحق  ہوگئے ہیں جب کہ 967 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔کورونا  کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے  لاہور  کے بڑے ٹیچنگ اسپتالوں میں  کورونا  مریضوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی ہے ۔لاہور  جنرل اسپتال اور پی کے ایل آئی کے ہائی ڈپنڈنس یونٹ اور آئی سی یو بھی مکمل طور پر بھر گئے ہیں۔ حکومت  پنجاب  نے ایک ہزار  کورونا  مریضوں پر ایکٹی مرا انجکشن کے ٹرائل کا فیصلہ کیا ہے ۔لاہور  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب  ڈاکٹر یاسمین  راشد نے کہا کہ وزیر اعلی  پنجاب  نے ایکٹی مرا انجیکشن کے 1000  کورونا  مریضوں پر ٹرائلز کی منظوری دے دی ہے۔ ایکٹی مرا انجیکش...

نیب میں پیش نہ ہونے پر شہبازشریف گرفتار ہو سکتے ہیں

Image
قومی احتساب بیورو کیخلاف آج عبوری ضمانت لینا تھی، مگر کاز لسٹ میں شہبازشریف کا نام نہ آیا                              لاہور( اخبار تازہ ترین 2 جون 2020ء ) نیب میں  پیش نہ ہونے پر سابق  وزیراعلیٰ پنجاب  شہبازشریف  گرفتار ہو سکتے ہیں۔  دنیا  نیوز کے مطابق  لاہور  شہبازشریف کو آج ہر صورت نیب میں پیش ہونا ہوگا ورنہ انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ شہبازشریف کو نیب کیخلاف آج عبوری ضمانت لینا تھی۔ مگر  لاہور ہائیکورٹ  میں نیب کیخلاف عبوری ضمانت کیلئے شہباشریف کا کاز لسٹ میں نام نہ آیا۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ قومی احتساب بیورو سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کو پہلے کئی بار طلب کر چکا ہے۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں  شہباز شریف  کو آج نیب نے طلب کر رکھا ہے ، لیگی صدر پر بیویوں کے نام پر جائیداد بنانے کا الزام ہے اور نیب کی جانب سے اکاؤنٹس میں مختلف ٹرانزیکشنز سے متعلق پوچھ گچھ ہوگی۔ خیال رہےلاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلی ...

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

Image
میری استاد محترم مولانا طارق جمیل صاحب سے بات ہوئی ہے،گرنے کی وجہ سے 2گھنٹے تک خون بہا،استاد جی کی طبعیت انتہائی ناساز ہے، میری تمام امت مسلمہ سے درخواست ہے کہ ان کی صحت کے لئے دعا کریں، مولانا عمران بشیر                                             لاہور تازہ ترین اخبار-02جون-2020ء  پاکستان  کے معروف مذہبی سکالر مولانا  طارق جمیل  اپنے گھر میں گر پڑے اور ان کے چہرے پرچوٹیں لگ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وہ بلڈ پریشر کم ہونے کی وجہ سے گر پڑے تھے جس کے بعد ان کا چہرہ  زخمی  ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس حوالے سے ان کے تبلیغی ساتھی مولانا عمران بشیر نے بھی ٹویٹر پیغام میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مولانا  طارق جمیل  اپنے گھر میں گر کر  زخمی  ہو گئے ہیں۔ پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری ابھی مولانا  طارق جمیل  صاحب سے ٹیلیفون پر بات ہوئی ہے، گرنے کی وجہ سے ان کو چوٹ آئی ہے جس کے بعد 2 گھنٹے تک ان کا خون بہت...