مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

ملک میں کاروباری اداروں کو کھولنے کا حکومتی فیصلہ خوش آئند ہے ، محمد احمد وحید

ایکسپورٹ آرڈرز منسوخ ہونے والے صنعتی اداروں کے نقصان کی تلافی کی جائے ، صدر اسلام آباد چیمبر



ملک میں کاروباری اداروں کو کھولنے کا حکومتی فیصلہ خوش آئند ہے ، محمد ..

سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2020ء)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں لاک ڈائون کو بتدریج اٹھانے اور کنسٹریکشن شعبے کی صنعتوں سمیت ہفتے میں پانچ دن دیگر کاروباری اداروں کو کھولنے کا اعلان کر کے ایک مثبت فیصلہ کیا ہے جس کا تاجر براری خیر مقدم کرتی ہے۔
انہوںنے کہا کہ کاروبار اور صنعتیں بند ہونے سے معیشت دن بدن کمزور ہو رہی تھی اور پاکستان جیسا ملک زیادے عرصے تک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا تھا۔ انہوںنے کہا کہ کاروبار اور صنعتیں کھلنے سے کاروباری سرگرمیاں بحال ہوں گی اور دیہاڑی دار طبقے کو بھی روزگار ملے گا جس سے ان کی مالی مشکلات کم ہوں گی۔ انہوںنے تاجر برادری پر زور دیا کہ حکومت نے کاروباری ادارے کھولنے کیلئے جن اوقات کا اعلان کیا ہے وہ ان کی پابندی کی جائے اور حکومتی ہدایات کے مطابق کرونا وائرس سے بچائو کیلئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
انہوںنے کہا کہ حکومت نے کاروباری ادارے کھول کر تاجر برادری کا مطالبہ پورا کر دیا ہے تاہم اب تاجر برادری کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کرونا وائس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے۔محمد احمد وحید نے کہا کہ حکومت نے مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹرپرئزز کو فنانس تک آسان رسائی فراہم کرنے کیلئے سیکورڈ ٹرانزیکشنز رجسٹری (ایس ٹی آر) کا اجراء کیا ہے جو مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای شعبہ معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے لیکن قرضوں کے حصول میں اس شعبے کو ہمیشہ مشکلات کا سامنا رہا ہے یہی وجہ ہے کی بینکوں کے کل قرضوں میں ایس ایم ایز کا حصہ صرف 6فیصد رہا ہے تاہم انہوںنے اس امید کا اظہار کیا کہ ایس ٹی آر کی سہولت سے چھوٹے ودرمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو قرضوں تک آسان رسائی فراہم ہو گی جس سے ایس ایم ای شعبہ بہتر ترقی کرے گا۔
آئی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ کئی صنعتوں کے ایکسپورٹ آرڈرز کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونے سے منسوخ ہو گئے ہیں اور انہوں نے جو برآمداتی مال تیار کیا تھا وہ یا تو بیکار ہو رہا ہے یا اپنی ویلیو کھو بیٹھا ہے۔ اس طرح صنعتوں نے برآمدات کا مال تیار کرنے کیلئے جو سرمایہ کاری کی تھی وہ ضائع ہو رہی ہے لہذا انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسی صنعتوں کے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے ان کو ریلیف فراہم کرے ۔
انہوںنے کہا کہ سٹیٹ بینک نے ورکروں کو بے روزگار ہونے سے بچانے کیلئے ایک عارضی ریفنانس سکیم کا اجراء کیا ہے تاہم بینک کاروباری اداروں سے اس کے تحت قرضہ حاصل کرنے کیلئے ضمانت مانگ رہے ہیںجس وجہ سے کاروباری اداروں کیلئے اس اسکیم سے فائدہ اٹھانا مشکل ہے۔ لہذا انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سکیم کے تحت قرضہ حاصل کرنے کیلئے کاروباری اداروں سے ضمانت کی شرط ختم کرنے پر غور کرے کیونکہ ان مشکل حالات میں جب پہلے ہی ان کا کاروبار تباہ ہو چکا ہے ان کیلئے ضمانت فراہم کرنا مشکل ہے۔
انہوںنے مزید کہا کہ جن صنعتی اداروں نے کاروبار کو مزید وسعت دینے کیلئے بینکوں سے قرضے لے رکھے تھے پیداواری سرگرمیاں بند ہونے کی وجہ سے ان کیلئے قرضوں کی واپسی مشکل ہو گئی ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ان صنعتوں کے قرضے اور مارک اپ آئندہ چھ ماہ تک موخر کرنے کا اعلان کرے تاکہ ان اداروں کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور