مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

والد سے بدلہ لینے کیلئے پولیس میں بھرتی ہونے کی خواہش رکھنے والی لڑکی نے خودکشی کرلی

باپ نے دوسری شادی کر رکھی تھی ،بچوں کے ساتھ مار پیٹ کرتا تھا ، موت سے قبل لڑکی کے خط نے پڑھنے والوں کو آبدیدہ کر دیا


اترپردیش (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 17اپریل 2020ء ) والد سے بدلہ لینے کیلئے پولیس میں بھرتی ہونے کی خواہش رکھنے والی لڑکی نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے  مطابق  بھارتی  ریاست اتر پردیش کے علاقے آگرہ میں خود کشی سے قبل لڑکی خط نے پڑھنے والوں کو آبدیدہ کر دیا ۔ میٹرک کی طالبہ نے والد کے مظالم سے تنگ آکر خود کو پھندا لگا لیا۔ اور خود کشی سے قبل ایک خط اپنے تکیے کے نیچے رکھ گئی، لڑکی نے  خط  میں  لکھا  کہ اپنے والد سے بدلہ لینے کیلئے پولیس میں بھرتی ہونا چاہتی تھی، لیکن گھر میں ہونےوالوں جھگڑوں  کے  باعث میرا  حوصلہ ٹوٹ گیا ۔
میں ہار  مان کر اپنی زندگی کا  خاتمہ کر رہی ہوں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لڑکی کے والد امر سنگھ نے دوسری شادی کر رکھی تھی، اس سے قبل 25 سال امر سنگھ کی بیوی اپنے تین بچوں کے ساتھ آگ میں جھلس کر ہلاک ہو گئے تھے۔
بتایا گیا ہے کہ ہر روز گھر میں جھگڑارہتا تھا ۔ والد اپنے دوستوں کے ساتھ گھر  میں  شراب  کی  پارٹیاں  چلاتا  تھا  ۔ والد بچوں کےسا تھ  مار پیٹ کرتا تھا ۔
  تاہم لڑکی کے دردناک خط نے پڑھنے والوں کو آبدیدہ کر دیا ہے ۔ واضح رہے بھارت میں آئے دن درد ناک واقعات دیکھنے کو ملتے  ہیں  اس  سے  قبل  32 سالہ راکیش نے بیوی کی کمی محسو س  ہونے کی وجہ سے خودکشی کر لی ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ راکیشن کی بیوی لاک ڈاؤن سے پہلے اپنےو الدین کو ملنے گئی تھی، لاک ڈاؤن کی وجہ سے ابھی تک واپس نہیں آ سکی۔ راکیش کو اپنی بیوی کی کمی بہت زیادہ محسوس ہو رہی تھی جس کی وجہ سےا س نے پنکھےسے لٹک کر اپنی جان دے دی۔  

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک