مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

شاہ سلمان کا جنرل راحیل شریف کو پہچاننے سے انکار

معروف صحافی ہارون رشید نے 6 سال پہلے پیش آنے والا واقعہ بتا دیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان پیر  اپریل  15:19
شاہ سلمان کا جنرل راحیل شریف کو پہچاننے سے انکار
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین13اپریل2020ء) شاہ سلمان کا جنرل راحیل شریف کو پہچاننے سے انکار، معروف صحافی نے 6 سال پہلے پیش آنے والا واقعہ بتا دیا۔تفصیلات کے مطابق جنرل راحیل شریف نے 29 نومبر 2016ء کو ریٹائر ہونے کے بعد جنوری 2017ء میں سعودی عرب میں قائم ہونے والے اسلامی اتحاد کی کمان سنبھالی تھی۔ سعودی عرب نے 2015ء میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے 34 اسلامی ممالک کا ایک فوجی اتحاد تشکیل دیا تھا جس میں مصر، قطر اور عرب امارات جیسے کئی عرب ممالک کے ساتھ ساتھ ترکی، ملیشیا اور افریقی ممالک بھی شامل ہیں۔
اس اتحاد میں شریک اسلامی ممالک کے درمیان باہمی روابط اور ملٹری آپریشن کی غرض سے اس کا مشترکہ آپریشن سینٹر سعودی عرب کے شہر ریاض میں بنایا گیا تھا۔ گذشتہ سال سعودی عرب میں اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کرنے والے پاکستان کے سابق آرمی چیف راحیل شریف کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی گئی۔
معروف صحافی ہارون الرشید نے جنرل راحیل شریف کی شاہ سلمان سے ہونے والی ملاقات کا ایک واقعہ سنایا ہے۔
سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں حالات بہت خراب ہیں۔پہلے فائرنگ ہوئی محمد بن سلمان پر،ان کے والد گرامی کی عمر 84 برس ہے۔یہ واقعہ 6 سال پہلے کا ہے جب جنرل راحیل شریف ان سے ملنے کے لیے گئے تو شاہ سلمان نے سوال کیا کہ یہ کون ہے۔انہیں بھولنے کی بیماری ہے۔ بوڑھے آدمی کی یاداشت خراب ہوتی ہی ہے۔اس سے قبل یہ افواہیں سرگرم تھیں کہ شاہ سلمان وفات کے قریب ہیں، مغرب شہزاد محمد بن نائف کوسعودی عرب کے نئے بادشاہ کے طور پر تیار کر رہی تھی، 84 سالہ شاہ سلمان کی صحت ٹھیک نہیں ہے اور مزید بگڑتی جا رہی ہے۔
اگر شاہ سلمان بیماڑی سے نہ لڑ سکے تو محمد بن سلمان کو بادشاہ بننے میں مشکلات ہوں گی۔ کہا جا رہا ہے کہ شاہ سلمان اب باتیں بھول جاتے ہیں۔اسی صورتحال کے پیش نظر محمد بن سلمان کے اقتدار کا تختہ الٹنے والا ہے،اس کو محمد بن سلمان نے محسوس کر لیا اور فورا ایکشن لیا۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور