مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، پاکستانی آبادی پر مارٹر گولوں کی شیلنگ

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، پاکستانی آبادی پر مارٹر ..


لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شکرگڑھ سیکٹر میں 2افراد زخمی، ہسپتال منتقل کردیا گیا




https://www.google.com/adsense/new/u/0/pub-8191818922587551/home
راولپنڈی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 12اپریل 2020 ء ) بھارتی فوج کی ایل او سی بلااشتعال فائرنگ پاکستانی آبادی پر مارٹر گولوں کی شیلنگ، بزدل بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی آبادی پر فائرنگ کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ اطلاعاتِ عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے شکرگھڑ اور چرکوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔
بھارتی فوج نے نہتے شہریوں پر مارٹر گولے بھی فائر کیے جس کی وجہ سے سیراؤں گاؤں میں 35سالہ شخص جبکہ ننگال گاؤں میں 57سالہ شخص زخمی ہوگیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے 
جہاں انکا علاج جاری ہے۔

اد رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے ایل او سی کے ساتھ شاردہ، شاہ کوٹ، ڈھڈنیال سیکٹر پر بلا اشتعال گولہ باری کی تھی، بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی سے چھری ، لہن والی گاؤں کی بچی سمیت 4 شہری زخمی ہو گئے تھے۔بھارت کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا اور آج بھی سولین آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارتی فوج نے متعدد بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی۔ واضح رہے اس سے قبل فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا تھا ۔ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی ڈرون نے ایل او سی کے سنکھ سیکٹر پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی ۔
بتایا گیا ہے کہ بھارتی ڈرون پاکستان میں نگرانی کیلئے بھجوایا گیا تھا ۔ بھارتی ڈرون 600 میٹر تک پاکستان کی حدود میں گھسا جس کا پاک فوج نے موثر جواب دیتے ہوئے جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔ آئی ایس پی آر (انٹر سروس پبلک ریلیشن ) کا کہنا ہے کہ ڈرون کا جاسوسی کرنا فضائی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ یہ بات بھی قابل غور ہے بھارت اس سے قبل بھی ایل او سی سمیت فضائی حدود کی خلاف ورزی کر چکا ہے ۔ جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ۔ ایک بار پھر سے پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور