مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

تحریکِ اںصاف کے کچھ بندوں نے لندن پلان کے ذریعے جہانگیر ترین کو نا اہل کرایا: عارف حمید بھٹی

اب بھی کچھ بروکرز کو اٹھا کر انہیں جہانگیر ترین اور سلیمان شہباز کے خلاف گواہی دینے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے: سینئیر صحافی کا دعویٰ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر  اپریل  20:45
تحریکِ اںصاف کے کچھ بندوں نے لندن پلان کے ذریعے جہانگیر ترین کو نا اہل ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین.13 اپریل 2020ء ) تحریکِ اںصاف کے کچھ بندوں نے لندن پلان کے ذریعے جہانگیر ترین کو نا اہل کرایا، سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریکِ اںصاف کے کچھ اپنے لوگوں نے لندن پلان کے ذریعے جہانگیر ترین کو نا اہل کروایا ہے اور اب بھی کچھ بروکرز کو اٹھا کر انہیں جہانگیر ترین اور سلیمان شہباز کے خلاف گواہی دینے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت سپریم کورٹ میں جہانگیر ترین کی نا اہلی کا کیس چل رہا تھا اسی وقت لندن کے ہلٹن ہوٹل میں میٹنگ میں یہ طے پایا کہ کس طرح جہانگیر ترین کو نا اہل کرانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ لندن کے ہوٹل میں ہونے والی میٹنگ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے لوگ بھی موجود تھے۔
اس میٹنگ میں ایک بہت بڑا سرمایہ کار بھی شامل تھا، یہ اتنا فراخ دل آدمی ہے کہ اس کا کوئی دوست اگر اسے یہ کہے کہ اس نے مکان بنانا ہے تو یہ سرمایہ کار 4 سے 5 کروڑ ایسے ہی دے دیتا ہے۔
ایک شخص نے 4 جگہوں سے الیکشن لڑا جس پر 25 کروڑ روپے خرچ ہوئے، یہ بھی پتا چلانے کی ضرورت ہے کہ یہ پیسے کس نے دیے تھے۔ عارف حمدی بھٹی نے کہا کہ ہلٹن ہوٹل کے 15 ویں فلور پر ہونے والی میٹنگ میں ایک صحافی کے ذریعے ایک ڈاکیومنٹ لیک کروائی گئی جس کی بنا پر جہانگیر ترین نا اہل ہوئے، اسی صحافی نے بعد میں یہ خبر بھی دی تھی۔ دوسری جانب تجزیہ کار ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین اور سابق وزیراعلیٰ شہبا زشریف کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
ہارون رشید کا کہنا ہے کہ رابطے تو ہو رہے ہیں تاہم جہانگیر ترین اپنا کاروبار بچائیں گے، جبکہ شہزاد ارباب تو بحال ہو گئے ہیں۔ تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ حکومت کو گرانا صرف ایک صورت میں ہی ممکن ہے جب لوگ حکومت سے تنگ آجائیں، اس وقت حکومت لوگوں کو ریلیف دے رہی ہے جس کے بعد لوگ حکومت گرانے کا وقت مارچ کے بجائے اگست کی تاریخ دے رہے ہیں۔


Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور