مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

راولاکوٹ اوباش نوجوانوں نے جواں سالہ طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالابرہنہ ویڈیوبھی بناڈالی

ملزمان میں آزادکشمیرکی حکمران جماعت کے مقامی عہدیدار کا بیٹااور ایک پولیس اہلکاربھی شامل
پیر 13 اپریل 2020 23:40

راولاکوٹ ، اوباش نوجوانوں نے  جواں سالہ طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا ..

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2020ء) راولاکوٹ کے نواحی گائوں حسین کوٹ میں اوباش 
نوجوانوں نے جواں سالہ طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، برہنہ ویڈیوبھی بناڈالی ، ملزمان میں آزادکشمیرکی حکمران جماعت کے مقامی عہدیدار کا بیٹااور ایک پولیس اہلکاربھی شامل ہے ۔یہ دردناک سانحہ نواحی گائوں حسین کوٹ میں پیش آیا۔
جہاں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے مقامی صدرمنظورخان کے اوباش بیٹے حمادمنظورنے اپنے ساتھیوں عدنان سلیم شعیب شفاعت اورایک پولیس اہلکارکے ہمراہ جماعت نہم کی ایک طالبہ کوجھانسہ دے کرجنگل میں بلواکراس کے ساتھ زیادتی کے بعدبرہنہ ویڈیوبنائی اوردھمکی دی کہ اگراس نے کسی کواس واقعہ کابتایاتواس کی ویڈیوسوشل میڈیاپراپ لوڈکردی جائے گی۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگرملزمان فرار ہیں۔ جبکہ واضح رہے کہ اس سے قبل اسی گائوں سے تعلق رکھنے والے سابق صدرآزادکشمیر کے ساتھ تعینات اعزازی مشیرسعید خان نے بھی اپنی رشتہ دارخواتین سمیت علاقے کے اجتماعی ریپ کرکے ویڈیوزبنائی تھیں جوتاحال تھانہ راولاکوٹ میں بندہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Privacy Policy

عید الضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ کو ہوگی

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار