مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

کورونا وائرس کا لاش سے زندہ انسان میں منتقل ہونے کا پہلا کیس سامنے آگیا

لاش سے کورونا وائرس کا شکار ہونے والا فرد چل بسا


بنکاک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 15 اپریل2020ء) کورونا وائرس کا لاش سے زندہ انسان میں منتقل ہونے کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ اور چین کے سائنسدانوں نے پہلی بار ایک لاش سے نیا کورونا وائرس ایک زندہ انسان میں منتقل ہونے کا کیس دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جریدے جرنل آف فارنسک اینڈ لیگل میڈیسن میں شائع خط میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ یہ نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کا ایسا پہلا کیس ہے جو ایک فرانزک میڈیسن یونٹ کے عملے کے شامل ایک فرد میں سامنے آیا۔
وہ بھی اس بیماری کے نتیجے میں چل بسا ہے۔ ائنسدانوں کو ابھی تک اندازہ نہیں کہ کورونا وائرس کسی مریض کی موت کے بعد جسم میں کب تک زندہ رہ سکتا ہے۔خط میں کہا گیا کہ تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی ہلاکت کے بعد عموما لاشوں کا معائنہ نہیں ہوتا۔

خط میں لکھا اس وقت کورو نا سے ہلاک افراد کی لاشوں کے درست اعداد کا کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے۔

کیونکہ تھائی لینڈ میں لاشوں میں کورونا کا معائنہ نہیں کیا جاتا۔ان کا کہنا تھا کہ اس بات کے قوی امکانات موجود ہیں کہ فرانزک میڈیسن ماہرین کسی متاثرہ مریض کے نتیجے میں اس وائرس کے شکار ہو جائے مگر وہ حیاتاتی نمونوں اور لازشوں سے اس کی زد میں آسکتے ہیں۔دوسری جانب تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کے 28 نئے کیس اور دو اموات رجسٹرڈ ہو ئی ہیں۔
پیر کو تھائی کووڈ 19 سیچویشن ایڈ منسٹریشن سے جاری بیان کے مطابق کورونا کے 28نئے کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 7کو مقامی طور اور 3کو انڈونیشیا کے صوبے سلاویسی کے سفر سے کورونا لاحق ہوا ، یہ افراد وہاں تبلیغ کے لیے گئے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے زیادہ کا تعلق دارلحکومت بنکاک سے ہے جبکہ ملک میں کل کیسز کی تعداد2,579 اور اب تک کل اموات کی تعداد40 ہو گئی ہے، 1,288 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور