مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

دلچسپ حکایات مولانا روم (آ ج کی حکایت)

(غیر جنس)

ایک چوہا اور مینڈک بڑے پکے دوست تھے بلکہ پگڑی بدل بھائی بن گئےان کی گہری دوستی کو دیکھ کر دیکھنے والے کہتے تھے وہ دو قالب اور ایک جان ہیں وہ ہر وقت اکٹھا  گزارتےاور ایک لمحہ بھی جدائی برداشت نہ کرتے
ایک چوہے نے کہا بھائی مینڈک جب تم پانی میں چلے جاتے ہو میں کنارے پر کھڑا تمہارا انتظار کرتا رہتا ہوں اور تجھے بلاتا رہتا ہوں مگر میری آواز تم تک نہیں پہنچتی میرا چلاتے چلاتے گلا بیٹھ جاتا ہے ۔جب تیری طرف سے کوئی جواب نہیں آتا تو میری جان کو بڑا عذاب ہوتا ہے۔مجھے ایک ترکیب سوجھی ہےاگر تو بھی اسے پسند کرےوہ یہ ہے کہ کوئی ایسی چیز مل جائے جس کے سرے پر میری ٹانگ بندی ہو اور دوسرے سرے پر تمہاری ٹانگ۔جب میں ملنا چاہوں تو زرا سا اسے کھینچ دوں تو توُ اشارہ پا کر باہر نکل آئے
مینڈک نے کہا یہ تجویذ معقول ہے۔ سامنے جولاہے کا گھر ہے اس کے تانے سے ایک لمبا سا تان کاٹ لا۔اس سے ہم اپنی ایک ایک ٹانگ باندھ لیں گے چوہا فوراً دوڑ گیا اور وہاں سے ایک تار لے آیا۔دونوں نے ٹانگیں باندھ لیں ۔چوہا بل میں گس گیا اور مینڈک پانی میں چلا گیا۔
ایک کوا یہ سب ماجرا دیکھ رہا تھا اور کہنے لگا خوب مال  ہاتھ لگا ہےوہ فوراً لپکا اور تار کو چونچ میں لے کر اوپر کو اُڑااس سے دونوں اپنی اپنی جگہ سے کھینچے چلے آئے دیکھنے والے تعجب کرتے تھے کہ کوے نے مینڈک کو کیسےپانی سے نکال لیا ایک دانا آدمی پاس کھڑا تھاکہا یارو اس کو غیر جنس کی صحبت لے ڈوبی پانی میں رہنے والے نے خشکی پر رہنے والے کے ساتھ یارانہ لگایا۔نتیجہ یہ ہوا کہ دونوں جان گنوا بیٹھے۔اب کوا دونوں کو نوچ نوچ کر کھانے لگااس حکایت سے یہ سبق حاصل کرو کہ غیر جنس کی صحبت  ہمشہ ہلاکت اور نقصان کا موجب ہوتی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور