مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

Image
  مسلسل کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی لاہور (  اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) مون سون کے طوفانی بادل  کراچی  کے بعد  لاہور  کا رخ کرنے کیلئے تیار، مسلسل کئی روز تک موسلادھار  بارشیں  ہوں گی، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ اگلا پورا ہفتہ  بارشیں  ہونے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی  پنجاب،  خیبر پختونخواں، بالائی  سندھ  ،  بلوچستان، گلگت بلتستان اور  ...

وکرین کے صدر کا کورونا وائرس ویکسین تیار کرنے والے سائنسدانوں کیلئے 1 ملین ڈالر انعام کا اعلان

یوکرین کے صدر کا کورونا وائرس ویکسین تیار کرنے والے سائنسدانوں کیلئے 1 ملین ڈالر انعام کا اعلانمنگل 14 اپریل 2020  00:03

یوکرین کے صدر کا کورونا وائرس ویکسین تیار کرنے والے سائنسدانوں کیلئے ..
کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2020ء) یوکرین کے صدر نے کورونا وائرس ویکسین تیار کرنے والے سائنسدانوں کیلئے 1 ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ یوکرین میں اب تک 93 ہلاکتیں اور 3102 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین صدر کی ترجمان نے کہا ہے کہ یہ صدر کا خیال ہے کہ یہ ایک پرکشش انعام ہے، وہ چاہتے ہیں کہ جلد از جلد ویکسین تیار ہو تاکہ ہزاروں زندگیوں کو بچایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ صدر چاہتے ہیں کہ سائنسدان مزید سرگرم ہو کر ویکسین کی تیاری کو یقینی بنائیں تاکہ پوری دنیا کی مدد کی جا سکے۔ عالمی ادارہ صحت نے بھی کورونا کی ویکسین کی تیاری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائرس کی ایک سے دوسرے شخص تک منتقلی کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے اس کی ویکسین تیار کی جائے۔ کورونا وائرس کے باعث اب تک دنیا بھر میں ایک لاکھ سے زائد ہلاکتیں اور متاثرین کی تعداد 18 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

مون سون کے طوفانی بادل کراچی کے بعد لاہور کا رخ کرنے کیلئے تیار

پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر مشہور

گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک